نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مفقود ‏الخبر ‏

السلامُ علیکم ورحمۃ اللّه وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین  اس مسئلہ میں کہ اگر کسی عورت کا شوہر گم ھو جائے تو عورت دوسرا نکاح کرنے کیلے کتنامدت انتظار کرے گی ؟؟  عبد المصطفیٰ پنجاب پاکستان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفی جس گمشدہ مرد کی موت و زندگی کا حال معلوم نہ ہو وہ مفقود الخبر ہے : مفقود کی بیوی کے لئے مذہب حنفی میں حکم یہ ہے کہ وہ اپنے شوہر کی عمر 90 سال ہونے تک انتظار کرے  (یعنی فرض کریں کہ اب اگر شوہر موجود ہوتا تو اس کی عمر 90 سال ہوتی ) اور امام ابن ہمام رضی اللہ عنہ کا مختار یہ ہے کہ شوہر کی عمر 70 سال ہونے تک انتظار کرے! مگر وقت ضرورت مفقود کی بیوی کو حضرت امام مالک رحمت اللہ علیہ کے مذہب پر عمل کی رخصتی ہے ان کے مذہب کے مطابق مفقود کی عورت ضلع کے سب سے بڑے سنی صحیح العقیدہ عالم  (مفتی ) کے حضور فسخ نکاح کا دعوٰی کرے وہ عالم  (مفتی )  اس کا دعوٰی سن کر چار سال کی مدت مقرر کرے!  اگر مفقود کی عورت نے کسی عالم  (مفتی...

رجب کے روزیں

ماہِ رجب میں روزہ رکھنے کی ممانعت سے متعلق حدیث پاک کی شرح مجیب:مفتی ہاشم صآحب مدظلہ العالی فتوی نمبر: Lar-3796 تاریخ اجراء:09رجب المرجب1434ھ20مئی2013ء دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) سوال     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کا کہناہے کہ رجب کے مہینے میں روزے نہیں رکھنے چاہییں،اپنے اس قول پرمصنف ابن ابی شیبہ کی اس روایت کو بطور دلیل پیش کرتا ہے :’’عن خرشۃبن الحر،قال:رایت عمریضرب اکف الناس فی رجب،حتی یضعوهافی الجفان،ویقول:کلوا،فانماهوشهرکان یعظمہ اهل الجاهلیۃ‘‘ ترجمہ:خرشہ بن حررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں،میں نے حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کولوگوں کوکھانے سے ہاتھ روکنے پرمارتے ہوئے دیکھا،یہاں تک کہ اُن کے لیے کھانا رکھ دیا جاتا ( اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ) فرماتے :’’ کھاؤ ‘‘ کیونکہ یہ وہ مہینہ ہے جس کی زمانہ جاہلیت میں تعظیم کرتے تھے ۔(مصنف ابن ابی شیبہ ،حدیث نمبر 9758)مزید یہ کہتاہے کہ جن روایات میں رجب کے مہینے میں روزے رکھنے کے فضائل کاذکر ہے ، وہ روایات ضعیف ہیں، لہٰذاان پر عمل نہیں کرناچاہئے ۔ اس تناظر میں چند سوالا ت کے جوابات مط...

قبرستان میں جگہ خالی نہیں ؟

محمد توفیق ابن اسمعیل     کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسلے میں  پورانا قبرستان پورا بھر گیا اب دوسری جگہ نہیں ہے تو کیا اس قبرستان کو برابر کر کے اس میں دفن کر سکتے ہیں ہے                         جزاک اللہ خیرا  *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*  قبرستان میں جو قبریں ہے انھیں بلکل مٹانا ناجائز و حرام  جیسا وقار الفتاوی جلد دوم صفحہ 370 میں ہے مسلمانوں کی قبریں قابل احترام ہیں ایک صحابی قبر سے ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قبر والے کو تکلیف نہ دو کیونکہ وہ تمھیں تکلیف نہیں دیتا یہ تو صرف ٹیک لگانے والے سے فرمایا پھر قبروں کو مسمار  (مٹانا )   کرنا زیادہ برا ہے ! لہٰذا قبرستان کو بلکل مسمار کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی صورت مسئولہ میں واقعی قبرستان میں دفن کرنے کی جگہ نہیں ہے اور مسلمان دوسری زمین نہیں خرید سکتے یا زمین دستیاب نہیں ہو پاتی تو اب ضرورت کی وجہ سے حکم رخصتی ہے یعنی جو ...

سیاہ خضاب کا شرعی حکم

سیاہ خضاب کی شرعی حیثیت کو دسمبر 11, 2021 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسلہ ذیل کے بارے میں ہمارے جامع مسجد کے امام صاحب کالا خضاب داڑی اور   سر کےبال میں استعمال کرتےہیں اور کہتے ہیں کہ میں کالی مہندی استعمال کرتا ہوں کیا کالی مہندی بھی ہوتی ہے عرض یہ ہےکہ ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں کالا خضاب استعمال کرنا کیسا ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔المستفتی مولانا جمیل اختر اشرفی گجرات انڈیا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں سیاہ خضاب لگانا حرام ہے! حضرت بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آخر زمانے میں کچھ لوگ کبوتر کے سینے کی طرح سیاہ خضاب لگائیں گے وہ جنت کی خوشبو تک نہ پائیں گے  (سنن ابی داؤد حدیث نمبر 4212 سنن ابن ماجہ  جابر ؓ کہتے ہیں کہ  فتح مکہ کے دن ابوقحافہ ؓ کو نبی اکرم ﷺ کے پا...

کرسی پر نماز پڑھنا ؟

کرسی پر نماز پڑھنا ؟ اسلام وعلیکم عرض یہ ہےکہ میری ریڑ کی۔ھڈی اور ٹا نگ کا أپریسن ہوا ہے ویسے تو الحمد و للہ میں کھڑے ہو کر نماز پڑہ لیتا ہوں کبھی کبھی میری کمر میں درد ہوتا ہے تو میںں کرسی پر بیٹھ نماز پڑہ لیتا ہوں مسجد میں ذیادہ تر نماز میں  کھڑےہو کر پڑھتا ہوں لیکن گھر پر میرا رل کرتا ہے کہ میں نماز کر سی پر بیٹھ کر پڑوں یا پڑھتا ہوں کیا میدے لیے یہ جائز ہے قرأن و حدیث کی روشنی مین جواب دیں ۔۔۔اسلام وعلیکم محمد اکرم أرائیں حیدرأباد پاکستان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  حدیث میں  ہے، عمران بن حصین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بیمار تھے، حضور اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے نماز کے بارے میں  سوال کیا، فرمایا: ’’کھڑے ہو کر پڑھو، اگر استطاعت نہ ہو تو بیٹھ کر اور اس کی بھی استطاعت نہ ہو تو لیٹ کر، اﷲ تعالیٰ کسی نفس کو تکلیف نہیں  دیتا مگر اتنی کہ اس کی وسعت ہو۔‘‘ (اس حدیث کو مسلم کے سوا جماعت محدثین نے روایت کیا۔          بزار مسند میں  اور بیہقی...

نکاح پڑھانے کا آسان طریقہ

۔۔۔۔۔۔۔نکاح پڑھانے کا طریقہ ۔۔۔۔۔۔ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  نکاح پڑھانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ دلہن اگر بالغ ہو تو نکاح پڑھانے والا دلہن سے اجازت لے اور اگر دلہن نابالغ ہے تو اس کے ولی سے اجازت لے کر مجلس نکاح میں آئے اور دلہا کو پانچ کلمہ یا کلمہ طیبہ اور ایمان مفصل اور ایمان مجمل پڑھائے پھر کھڑے ہو کر خطبہ نکاح پڑھے اور بیٹھ کر پڑھنا بھی جائز ہے  پھر دلہا کی طرف مخاطب ہو کر یوں کہے میں نے بحیثیت وکیل فلاں بنت فلاں کو اتنے مہر کے بدلے آپ کے نکاح میں دیا کیا آپ نے قبول کیا جب دلہا قبول کر لے تو دلہا دلہن کے درمیان الفت محبت کی دعا کریں  اَوّل کلمہ طیّب لَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲِ.۔دوسراکلمہ شہادت اَشْهَدُ اَنْ لاَّ اِلٰهَ اِلاَّ اﷲُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْکَ لَهُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ. تیسراکلمہ تمجید سُبْحَانَ اﷲِ وَالْحَمْدُِ ﷲِ وَلَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ وَاﷲُ اَکْبَرُ ط وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاﷲِ الْعَلِيِ الْعَظِيْمِ.چوتھاکلمہ توحید لَآ اِلٰهَ اِلاَّ اﷲُ وَحْدَهُ لَاشَرِيْکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ ...

بچہ گود لینا کیسا ؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔بچے کو گود لینے کا حکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہبچے کو گود لینا اور اس کے باپ کی جگہ گود لینے والے کا نام لکھنا کیسا اور گود لینے والے کا یہ بچہ وارث ہوگا یا نہیں؟ سائل رضوان حلود گجرات  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  کسی کے بچے کو گود لینا تو جائز ہے مگر ولدیت بدلنا حرام اور بہت بڑا گناہ ہے، ایسے شخص پر جو نسب اور ولدیت کو بدلے اس کے اوپر قیامت تک کے لیے لعنت آئی ہے،    حدیث میں ہے ہم سے ابومعمر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا، ان سے حسین بن واقد نے، ان سے عبداللہ بن بریدہ نے بیان کیا، کہا مجھ سے یحییٰ بن یعمر نے بیان کیا، ان سے ابوالاسود دیلی نے بیان کیا اور ان سے ابوذر ؓ نے کہ  انہوں نے نبی کریم ﷺ سے سنا، آپ ﷺ فرما رہے تھے جس شخص نے بھی جان بوجھ کر اپنے باپ کے سوا کسی اور کو اپنا باپ بنایا تو اس نے کفر کیا اور جس شخص نے بھی اپنا نسب کسی ایسی قوم سے ملایا جس سے اس کا کوئی (نسبی) تعلق نہیں ہے تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔صحیح بخاری رقم الحدیث 3508   بالغ ہونے تک اس کی پرورش...