نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

عدد786پر اعتراض

الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ  ٧٨٦ یہ بسم اللہ الرحمن الرحیم ہی کا عدد ہے نہ کے ہری کرشنا کا کیونکہ بسم اللہ شریف عربی میں ہیں اور جمل کے حساب سے اسکے اعداد ٧٨٦ بنتے ہیں اور ہری کرشنا یہ سنسکرت لفظ ہی جیسا کہ فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد  امجدی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں:-  (786 یہ)ہری کرشنا کا عدد ہے یہ (کہنا)یہ محض اس  (کہنے والے)کی جہالت اور حماقت ہے وہ جمل کے حروف کے قاعدے سے بالکل ناواقف ہے اس لیے کہ جمل کا حساب عربی کے ساتھ خاص ہے ،سنسکرت میں نہ یہ طریقہ رائج ہے اور نہ انکے حروف حروف تہجی کے مطابق ہیں جمل کے حساب میں جو گنتیاں ہیں وہ ٢٨ ہیں اور حروف تہجی بھی ٢٨ ہیں جب کہ سنسکرت کے حروف تہجی ٣٦ ہیں جس میں الف سرے سے ہے ہی نہیں ،الف کو سنسکرت میں شبد و حروف نہیں مانتے بلکہ ماترا مانتے ہیں ، جب کہ جمل میں پہلا حرف الف (ہمزہ)ہے جس کا عدد ایک ہے نیز جمل کے بہت سے حروف سنسکرت میں بالکل نہیں ہیں جیسے ثا-حا-خا،-ذال-ظا-ص-ض-طا-ع-غ-ف-ق اور بہت سے سنسکرت کے حروف تہجی جمل کے حساب میں نہیں مثلا بھ-پ-ٹ-ٹھ-جھ-دھ-ڈ-ڈھا-گ-کھا وغیرہ اگر جمل کا حساب سنسکرت وغیرہ میں ہوتا تو انکے حروف ...

حائضا عورت حج کے افعال ۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسلہ ذیل کے بارے میں زاہدہ حج کے لیے گیء مکہ مکرمہ پہنچ گئی مگر 7، ذوالحجہ کو حیض آگیا اب زاہدہ حج کے ارکان کس طرح ادا کرے گی عادت کے مطابق زاہدہ 6 دن حالت حیض میں رہےگی قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ ۔۔۔۔۔۔جمیل اختر اشرفی تیتھوا وانکانیر گجرات وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ الجواب وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں عورت حج کے تمام افعال ادا کرے گی البتہ طواف اور طواف کی دو رکعتیں نہیں پڑھ سکتی کیونک حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا طواف کے سوا حج کے سارے افعال کرو (شرح صحیح مسلم جلد سوم صفہ ۳۷۸) اگر صورت ایسی ہو کہ عورت پاک ہونے سے پہلے اس کی روانگی کی تاریخ آگئی اور تاریخ تبدیل نہیں ہو سکتی ۔۔؟ تو اب ایسی صورت میں حالت حیض ہی میں طواف افاضہ کر لے اور اپنے فرض سے سبکدوش بھی ہو جائے گی اور حج مکمل ہو جائےگا مگر گناہگار ہوگی اس لئے اس عورت پر ایک بدنہ (بڑا جانور گائے یا اونٹ ) کی قربانی واجب ہے اس لئے کہ حالت جنابت میں طواف کرنا ناجائز و حرام ہے مگر اس عورت کے لئے عذر شر...

فسادی پر اللہ کی لعنت

القرآن - سورۃ نمبر 13 الرعد آیت نمبر 25 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَالَّذِيۡنَ يَنۡقُضُوۡنَ عَهۡدَ اللّٰهِ مِنۡۢ بَعۡدِ مِيۡثَاقِهٖ وَيَقۡطَعُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنۡ يُّوۡصَلَ وَيُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ‌ۙ اُولٰۤئِكَ لَهُمُ اللَّعۡنَةُ وَلَهُمۡ سُوۡۤءُ الدَّارِ ۞ ترجمہ: اور جو لوگ خدا سے عہد واثق کر کے اس کو توڑ ڈالتے اور (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو قطع کر دیتے ہیں اور ملک میں فساد کرتے ہیں۔ ایسوں پر لعنت ہے اور ان کے لیے گھر بھی برا ہے

اولایا۶ سے مدد ؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اس طرح دعا مانگنا کیسا ہے یا غوث اعظم ہماری مدد فرمائیے آپ سب کی مشکلوں کو آسان کرنے والے، میرے کہنے کا مطلب یہ ہے ڈارک بے واسطہ دعا مانگنا کیسا ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ،  المستفتی محمد شعیب رضا قادری وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ  اس طرح دعا مانگنا اگر نیت یہ ہو کہ اولیاء کرام اللہ تعالٰی کی دی ہوئی طاقت سے ہماری مدد کرتے ہیں تو یہ جائز ہے  یہ قرآن و حدیث سے ثابت ہے جیسا کہ سورۃُ التحریم پارہ 28 کی آیت 4 میں اللّٰہ تعالیٰ کا فرمان ہے: فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوْلٰىهُ وَ جِبْرِیْلُ وَ صَالِحُ الْمُؤْمِنِیْنَۚ-وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ بَعْدَ ذٰلِكَ ظَهِیْرٌ(۴) (پ۲۸،التحريم:۴) تو بیشک اللّٰہ ان کا مددگار ہے اور جبریل اور نیک ایمان والے اور اس کے بعد فرشتے مدد پر ہیں۔ حدیث شریف میں حضرت سیّدُنا عتبہ بن غزوان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضور پُر نورسیّدُ العالمین ...

زکوة کے مال سے حج؟

ایک شخص ایک عالم صاحب کو حج پر بھیج رہا ہے زکوٰۃ کے پیسوں سے  اس شخص کا کہنا ہے کہ آپ کے پاس زمین کتنی ہے در اصل پندرہ ایکڑ زمین عالم صاحب کے باب کے نام پر ہے اور عالم صاحب کے چار بھائی اور چار بہن ہے گھر میں سب افراد کی تعداد دس ہے  تو کیا عالم صاحب زکوٰۃ لے سکتے ہیں  عبدااسبحان باڑمیر راجستھان  7852831285 الجواب وباللہ توفیق زکوتہ کے مال سے حج کروانا جائز نہیں فتاوی قاضی خاں جلد اول صفہ ۵۲۴ پر ہے زکوتہ کی نیت سے مسجد بنانا جائز نہیں اسی طرح حج اور عمرہ کرانا جائز نہیں ؛ یعنی فقیر کو بھی حج و عمرہ کرانا جائز نہیں اس لئے کہ حج و عمرہ کوئی ضرورت میں سے نہیں اور زکوتہ کے مستحق ضرورت مند فقیر ہے پھر حج کے لئے کثیر رقم درکار ہے اور فقیر کو اتنا ہی دینا جائز ہے جنتا کہ مال نصاب تک نہ ہو جب فقیر کے پاس مال نصاب تک ہو جائے تو اسے زکوتہ لینا جائز نہیں جیسا کہ فتاوی قاضی خاں جلد اول صفہ ۵۲۵)  میں اگر لینے والے کے پاس دو سو درہم جمع ہونے پہلے دی جائز ہے اور جس نے دو سو درہم جمع ہونے کے بعد دی وہ جائز نہیں ؛ اس مسئلہ کی تشریح کرتے ہوئے حضرت علامہ مفتی محمد صدیق ہزاروی مد ظ...

امام کی تنخواہ

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ علماء کرام اور مفتیان عظام کی بارگاہ میں میرا سوال یہ ہے۔۔۔۔۔ حالات حاضرہ کو رکھ کر۔۔ مسجد کے امام صاحب کی تنخواہ شرعی طور پر کتنی ہونی چاہئے۔۔۔ بعض جگہ مسجد کے نام پر زمین ہوتی  مسجد کے نام پر دکان چل رہی ہوتی ہے۔۔۔ بعض جگہ مسجد اور مدرسہ کے لئے با قاعدہ چندہ کیا جاتا ہے۔۔۔ اور پھر ایسی امام صاحب کی ۱۰۰۰۰ سے کم ہوتی ہے۔۔۔۔ اور رمضان میں بڑھی جماعت ہونے کے با وجود  رمضان میں بعض جگہ دس یا پندرہ ہزار دیتے ہیں۔۔۔ اس کی جگہ محرم میں بارہ ربیع الاول میں باہر سے تقریر کے لئے بلا کر بیس ہزار اور پچیس ہزار تک دے دیتے ہیں۔۔۔۔۔ اس پر امام صاحب اگر بات کریں تو امام پر الزام لگایا جاتا ہے آپ دین کی خدمت نہیں کرتے ہو۔۔۔۔۔ اور کچھ لوگ امام کو بلا وجہ شرعی پریشان کرتے ہیں۔۔ اور کچھ عوام میں جان نے والے ہوتے ہیں وہ لوگ امام کے خلاف لوگوں کو اکساتے ہیں اور یہ کہتے نظر آتے ہیں ابھی امام بہت ہے تو وہ کسی کورس کرنے والے امام کو کھڑا کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔ گجراتی میں جواب دیکر رہنمائی فرمائیں حضرت۔۔۔۔۔۔ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ  الجواب وباللہ توفیق معاشرے میں مسا...