نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

دلہے کے گلے میں پیشے کا ہار؟

الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ شادی  میں پیسوں کا ہار گلے میں  پہننا -پہنانا ناجائز ہے  کے اس میں غیرں سے مشابہت پائی جاتی ہے  فتاویٰ مرکز تربیت افتاء میں ہے :- نوٹوں کا ہار ناجائز ہے ہار صرف پھول کا ہی جایز ہے  (جلد -٢ صفحہ:٣٧٩) اور اسی صفحہ میں ہے کہ: نوٹو کا ہار پہنانے کی رسم ناجائز ہے۔(فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفحہ ۳۷۹) خلاصہ:شادی میں نوٹوں کا ہار گلے میں پہننا پہنانا نا جایز ہے ،اگر اللہ نے دولت دی ہے تو نیک کاموں میں خرچ کرکے اس نعمت کا اظہار کرنا چاہیے اور جہاں ایسے رسم ہو وہاں براہ راست دلہے کو اگر اکیلے میں سنجھایا جائیں تو انشاءاللہ فایدہ ہو سکتا ہے - واللہ تعالیٰ اعلم مفتی ادارہ - *ایم جے اکبری قادری حنفی* دارالافتاء فیضان مدینہ -گجرات -ہند

سنی کی تعریف؟

اہل سنت و الجماعت کی تعریف کیا ہے؟ الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ سنی کی جامع تعریف بیان کرتے ہوئے  فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد ٢ صفحہ:١٣٦ پر  فرمایا گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ صحابہ کرام ،تابعین عظام ،و ائمہ مجتہدین کے طریقہ پر چلنے والوں کو سنی کہتے ہیں بلفظ دیگر اہل سنت وہ ہے جو ما انا علیہ و اصحابی کا مصداق ،خلفاۓ راشدین رضی اللہ عنہم کی افضلیت کا حسب ترتیب خلافت  معتقد ہو  صحابہ کرام کا ذکر بھلائی سے کرتا ہو،ان میں سے کسی کی بارگاہ کا بے ادب نہ ہو  ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک کا مقلد ہو  بارگاہ الٰہی کے بے ادبوں اور بارگاہ رسالت کے گستاخوں جیسے وہابی ،دیوبندی ،تبلیغی قادیانی ،چکڑالوی ،نیچری رافضی مودودی وغیرہم کو گستاخ اور کافر و مرتد جانے اور انکے ساتھ اتحاد و وداد کو ناجائز جانتا ہو فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد ٢ صفحہ:١٣٦) بروز اتوار ١٧ دسمبر ٢٠٢٣ مفتی ادارہ - *ایم جے اکبری قادری حنفی* دارالافتاء فیضان مدینہ -گجرات ہند

ڈرائور کی نماز کا حکم؟

ڈرائور نماز قصر؟ دارالافتا۶ فیضان مدینہ - 12:48 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ ٹیکسی چلانے والا جسکا روز مرہ کا کاروبار ھے سفر کے دوران نماز کی قصر کرے گا؟ الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ ٹیکسی چلانے والا اگر متصل شاڑے ستاون میل یعنی تقریباً ٩٢ کلومیٹر سفر کے ارادے سے چلا تو جب اپنی بستی یا شہر سے باہر جاۓگا تو شرعا مسافر ہے  جیسا کہ بہار شریعت میں ہے :خشکی میں میل کے حساب سے ٥٧-٦ میل ہے (بہار شریعت -جلد -١ صفحہ:٧٤١) اور جب تک وہ واپس اپنے شہر میں نہیں آ جاتا اس وقت تک نمازیں قصر پڑھیگا بہار شریعت میں ہے :-مسافر پر واجب ہے کہ نماز قصر کرے یعنی ٤ رکعت والے فرض کہ ٢ پڑھے (ایضا صفحہ:٧٤٣) لکین اگر متصل ٩٢ کلومیٹر کے سفر کا ارادہ نہیں ،اور یہ ارادہ ہے کہ ٥٠ کلومیٹر پر پیسینجر کو چھوڑ کر پھر آگے اگر پیسینجر ہوۓ تو مزید ٧٠ کلو میٹر جاؤنگا تو اس طرح  وہ مسافر نہیں ہوگا کیونکہ متصل ٩٢ کلومیٹر کا سفر نہیں ہے اس لیے مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں:-یہ بھی شرط ہے کہ ٣ دن کا ارادہ متصل سفر کا ہو -اگر یوں ارادہ کیا کہ دو دن کی راہ پہنچ کر کچھ کام کرنا ہے وہ کرکے...

نسبندی کروانے والی عورت ؟

نسبندی کروانے والی عورت کا حکم؟ - نومبر 22, 2021 نسبندی کروانے والی عورت کا حکم دارالافتا۶ فیضان مدینہ: : السلام علیکم سوال نس بندی کروانے والی عورت کے بارے میں علماء کی کیا راءے ہے کیا اس کو مسلمانوںکے قبرستان میں دفن کر سکتے ہیں اور نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں کیا اس کے ہاتھ سے صدقات خیرات قبول ہوتی ہے یا نہیں مع حوالہ کے جواب۔ کا منتظر ہوں رہنماءی فرماکر شکریہ کا موقع دیں ساءل احقر محمد عبد اللہ صدیقی باڑ میر راجستھان *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* نسبندی (مشتمل طور پر نسبندی یا بچہ دانی) نکلوانے کو علماء اہل سنت ناجائز و حرام قرار دیتے ہے ۔۔صورت مسوئلہ میں جس خاتون نے نسبندی کروائی ہے اس کی وجہ معلوم کئے بغیر کوئی حکم نہیں دیا جا سکتا ہمارا موقف یہ ہے ضرورت سخت ہو اور جان یا صحت کا خطرہ ہو تو ایسی سخت مجبوری میں اجازت کی گنجائش ہے بہر حال بغیر سخت ضرورت کے نسبندی کروانا ناجائز ہے لہٰذا خاتون مذکورہ کو توبہ کا حکم دیا جائے گا جب وہ توبہ کر لیں تو پھر اس پر کوئی گناہ کا اثر باقی نہیں رہتا *قال اللہ ...

☎فون سے نکاح📱

فون پر نکاح کا حکم ؟ - نومبر 23, 2021 کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نیٹ یاٹیلی فون کے ذریعے نکاح کرنے کی شریعت میں کیاحیثیت ہے؟ سائل:مولانامحمدعبداللہ عطاری(علی گارڈن،فیصل آباد) *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* حضرت *مفتی محمد قاسم صاحب عطاری* فرماتے ہیں نکاح صحیح ہونے کے لئے چندشرائط کاپایاجاناضروری ہے جن میں سے ایجاب وقبول کاایک مجلس میں ہونابھی ضروری ہے ۔ لہٰذانیٹرنیٹ یاٹیلی فون پرنکاح درست نہیں کہ ایجاب وقبول کی مجلس مختلف ہےہاں اگرنیٹ یاٹیلی فون پرکسی کووکیل بنادیاجائے اوروہ وکیل گواہوں کی موجودگی میں اپنے مؤکل کانکاح پڑھادے توشرyعاًجائزہوگا۔ *(دارالافتاء اہلسنت )* محقق جدید حضرت *مفتی نظام الدین صاحب* رضوی فرماتے ہیں لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ پر اگرچہ قاضی شاہدین کی صورت نظر آئے مگر اس پر لی گئی شہادت حقیقت میں شہادت نہیں ہے شہادت کا لغوی معنی ہے حضور، ،اور شاہد کا معنی ہے، ،حاضر، ،یہاں شاہد مجلس قضا میں حاضر نہیں بلکہ وہاں سے بہت دور اور غائب ہے یہ الگ بات ہے کہ مشین کی وجہ سے اس کا عکس نظر آرہا ہے، یہ ایک واضح حق...

حرم کے امام کی اقتدہ؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسیٔلے  میں کہ  حج اور عمرہ کے درمیان مسجد حرام اور مسجد نبوی شریف کے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ؟ اور یہ کہنا کیسا کہ اگر اللہ پاک کو وہ پسند نہ ہوتا تو اسکو وہاں امامت ہرگز نہ کرنے دیتا ؟ الجواب وباللہ توفیق امام کعبہ اور امام مسجد نبوی یہ لوگ بدمذہب گمراہ ہے ان کے پیچھے نماز پڑھنا گناہ ہے  بدمذہب لوگوں سے دور رہنے کا حکم ہے   قال اللہ تعالٰی، اور تم ان لوگوں سے میل جول نہ رکھو جنھوں نے ظلم کیا ہے ورنہ تمھیں بھی (دوزخ )کی آگ لگ جائے گی، الخ *قرآن مجید سورتہ 11 آیت 113* اور صحیح مسلم کی حدیث ہے، قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بدمذہب اگر بیمار پڑھ جائے تو اس کی عیادت نہ کرو اگر مر جائے تو جنازہ میں شرکت نہ کرو ان سے ملاقات ہو تو انھیں سلام نہ کرو ان کے پاس نہ بیٹھوں نہ کھانا کھاؤ نہ پانی پیوں نہ ان کے ساتھ شادی بیاہ کرو الخ 📙 *انوار الحدیث صفحہ 103* 📕* *مسند امام اعظم صفحہ 23*   مفتی محمد نظام الدین صاحب فرماتے ہے  پھر تو اس کا تقاضا یہ ہے کہ عرصہ دراز تک وہاں شیعوں کے ایک ...

جس ادارہ میں امیر و غرب کا فرق ہو اس میں چندہ

 ۔۔اکبری۔۔ جس ادارے میں امیر و غریب کا فرق ہو اس کا حکم ؟ -  نومبر 30, 2021 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  علماء کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ جو بڑے بڑے دارالعلوم چلتے ہیں ان کے صدر کا یہ رویہ درست ہے کہ جب کسی امیر کے بچے کا داخلہ کرانا ہوتا ہے تو فوراً ہو جاتا ہے تب انھیں کوئی اصول کی خلاف ورزی یاد نہیں آتی مگر جب کسی غریب کے بچے کا داخلہ کرانا ہوتا ہے تو کہہ دیتے ہیں کہ ابھی جگہ خالی نہیں ہے لیکن جب کسی امیر شخص سے فون کروایا جائے تو یہ ہی صدر صاحب بلا کچھ بولے فوراً کہہ دیتے ہیں کہ بھیج دوں بچے کو داخلہ ہو جائے گا ہم علماء کرام سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اسلام میں امیر اور غریب میں امتیاز کب سے ہے کیا امیر چندہ دیتا ہے تو غریب بھی تو دیتا ہے ایسے ادارے کے بارے میں حکم شرع بیان فرما کر ہماری رہنمائی فرمائیں کہ ان اداروں کو چندہ دینا کیسا؟  سائل رضوان بھائی پالی راجستھان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں سوال میں ذکر جو باتیں ہیں وہ درست ہے تو صدر کا یہ...