نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

نماز میں ثنا۶؟

نماز میں ثنا پڑھنا کیسا ؟ کیا ہر رکعت میں ثنا پڑھنا فرض ہے ؟ صرف پہلی رکعت میں ثنا پڑھی ،دوسری ،تیسری اور چوتھی میں نہیں پڑھی تو نماز کا کیا حکم ہے؟ اکرم میاں -چندرپور الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ (١) نماز میں ثنا پڑھنا سنت ہے (فتاویٰ شامی -٢ صفحہ:٢٨١-) نماز  میں ثنا پڑھنا سنت ہے فرض نہیں (ایضاً) (٣) نماز ہو جاۓگی بلکہ اگر بھول سے پہلی میں بھی نہ پڑھی پھر بھی ہو جائے گی ،کیونکہ سنت کے ترک سے ثواب کم ہو جاتا ہے ،لیکن نماز ہو جاۓگی (کتب فقہ) *الجواب صحیح* مفتی ادارہ -ایم جے اکبری قادری حنفی دارالافتاء فیضان مدینہ -گجرات

کیا امام مہدی حنفی مقلد ہوں گے

کیا امام مہدی حنفی مقلد ہوں گے  کیا فرماتے ہے مفتیان کرام زید نے تقریر میں کہا کہ حضرت خضر علیہ السلام نے امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے احکام شریعت سیکھیں پھر وہ انہوں نے ابوالقاسم القیشری کو سکھائے اور قیشری نے ان کے متعلق کتابیں لکھیں جنھیں ایک صندوق میں رکھا اور پھر انہوں نے بعض مریدین کو کہا کہ انہیں دریا میں ڈال دو حضرت عیسٰی علیہ السلام نزول کے بعض دریا سے نکالیں گے اور اس کے مطابق فیصلہ کریں گے جواب بحوالہ عنایت فرمائیں سائل محمد علی امام نوینال مندرا کچھ گجرات  الجواب وباللہ توفیق زید کا یہ واقعہ بیان کرنا ناجائز ہے یہ واقعہ باطل ہے اس کی کوئی سند نہیں علامہ شامی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہے یہ کلام باطل ہے اس کی کوئی اصل نہیں ہے اور اس واقعہ کا حکایت کرنا بھی جائز نہیں ہے مگر یہ کہ اس کا رد کرنا ہو جیساکہ طحطاوی ، نے وضاحت کی ہے انہوں نے اس قول کے رد اور ابطال میں طویل بحث کی ہے ادھر رجوع کرو ( فتاوی شامی جلد اوّل صفہ ۱۵۵)  خلاصہ کلام زید اس طرح کے جھوٹے واقعات بیان کرنے سے توبہ کرے  واللہ اعالم ورسولہ  ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتاء...

اولیا۶ کے نام کا چراغ؟

کیا فرماتے ہے مفتیان کرام مسئلہ زیل میں غوث پاک یا کسی ولی کے نام سے گھر میں چراغ روشن کرنا کیسا ؟ اور اس پر یہ عقیدہ رکھنا کہ ثواب ہوگا کیسا ؟ حوالے کے ساتھ جواب عطا فرمائیں سائل عبداللہ  دھن باد  الجواب و باللہ توفیق گھروں میں چراغ روشن کرنا بے مطلب ہے اور یہ عقیدہ کہ اس سے ثواب ہوگا جہالت ہے جیسا کہ فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفہ 405 میں ہے اولیاء اللہ کے نام پر گھروں میں چراغ جلانے سے مقصود اگر یہ ہو کہ اہل خانہ کو یا راہ چلنے والوں کو روشنی ملے اور اندھیرے کی وحشت و تکیلف سے محفوظ رہیں اور اس کا ثواب اولیاء اللہ کو ملے تو جائز ہے اور اگر ان میں سے کوئی بات بھی نہیں کوئی حاجت نہیں تو چراغ جلانا فضول خرچی ہے جو ممنوع ہے قرآن پاک میں ہے وَ لَا تُسْرِفُوْا ۚ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ(31) ترجمہ اور بے جا خرچ نہ کرو کہ اللہ بے جا خرچ کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا (صورت نمبر 7 آیت 31)  خلاصہ کلام آج کل جو مسلمانوں میں اس طرح گھروں میں چراغ جلانے کا رواج عام ہو گیا ہے یہ بلکل غلط ہے کچھ جاہل خطیبوں نے اس پر بڑی چٹکیا لے کر کہا کہ چراغ جلانے میں حرج نہیں اور ہما...

دلہے کے گلے میں پیشے کا ہار؟

الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ شادی  میں پیسوں کا ہار گلے میں  پہننا -پہنانا ناجائز ہے  کے اس میں غیرں سے مشابہت پائی جاتی ہے  فتاویٰ مرکز تربیت افتاء میں ہے :- نوٹوں کا ہار ناجائز ہے ہار صرف پھول کا ہی جایز ہے  (جلد -٢ صفحہ:٣٧٩) اور اسی صفحہ میں ہے کہ: نوٹو کا ہار پہنانے کی رسم ناجائز ہے۔(فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفحہ ۳۷۹) خلاصہ:شادی میں نوٹوں کا ہار گلے میں پہننا پہنانا نا جایز ہے ،اگر اللہ نے دولت دی ہے تو نیک کاموں میں خرچ کرکے اس نعمت کا اظہار کرنا چاہیے اور جہاں ایسے رسم ہو وہاں براہ راست دلہے کو اگر اکیلے میں سنجھایا جائیں تو انشاءاللہ فایدہ ہو سکتا ہے - واللہ تعالیٰ اعلم مفتی ادارہ - *ایم جے اکبری قادری حنفی* دارالافتاء فیضان مدینہ -گجرات -ہند

سنی کی تعریف؟

اہل سنت و الجماعت کی تعریف کیا ہے؟ الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ سنی کی جامع تعریف بیان کرتے ہوئے  فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد ٢ صفحہ:١٣٦ پر  فرمایا گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ صحابہ کرام ،تابعین عظام ،و ائمہ مجتہدین کے طریقہ پر چلنے والوں کو سنی کہتے ہیں بلفظ دیگر اہل سنت وہ ہے جو ما انا علیہ و اصحابی کا مصداق ،خلفاۓ راشدین رضی اللہ عنہم کی افضلیت کا حسب ترتیب خلافت  معتقد ہو  صحابہ کرام کا ذکر بھلائی سے کرتا ہو،ان میں سے کسی کی بارگاہ کا بے ادب نہ ہو  ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک کا مقلد ہو  بارگاہ الٰہی کے بے ادبوں اور بارگاہ رسالت کے گستاخوں جیسے وہابی ،دیوبندی ،تبلیغی قادیانی ،چکڑالوی ،نیچری رافضی مودودی وغیرہم کو گستاخ اور کافر و مرتد جانے اور انکے ساتھ اتحاد و وداد کو ناجائز جانتا ہو فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد ٢ صفحہ:١٣٦) بروز اتوار ١٧ دسمبر ٢٠٢٣ مفتی ادارہ - *ایم جے اکبری قادری حنفی* دارالافتاء فیضان مدینہ -گجرات ہند

ڈرائور کی نماز کا حکم؟

ڈرائور نماز قصر؟ دارالافتا۶ فیضان مدینہ - 12:48 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ ٹیکسی چلانے والا جسکا روز مرہ کا کاروبار ھے سفر کے دوران نماز کی قصر کرے گا؟ الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ ٹیکسی چلانے والا اگر متصل شاڑے ستاون میل یعنی تقریباً ٩٢ کلومیٹر سفر کے ارادے سے چلا تو جب اپنی بستی یا شہر سے باہر جاۓگا تو شرعا مسافر ہے  جیسا کہ بہار شریعت میں ہے :خشکی میں میل کے حساب سے ٥٧-٦ میل ہے (بہار شریعت -جلد -١ صفحہ:٧٤١) اور جب تک وہ واپس اپنے شہر میں نہیں آ جاتا اس وقت تک نمازیں قصر پڑھیگا بہار شریعت میں ہے :-مسافر پر واجب ہے کہ نماز قصر کرے یعنی ٤ رکعت والے فرض کہ ٢ پڑھے (ایضا صفحہ:٧٤٣) لکین اگر متصل ٩٢ کلومیٹر کے سفر کا ارادہ نہیں ،اور یہ ارادہ ہے کہ ٥٠ کلومیٹر پر پیسینجر کو چھوڑ کر پھر آگے اگر پیسینجر ہوۓ تو مزید ٧٠ کلو میٹر جاؤنگا تو اس طرح  وہ مسافر نہیں ہوگا کیونکہ متصل ٩٢ کلومیٹر کا سفر نہیں ہے اس لیے مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں:-یہ بھی شرط ہے کہ ٣ دن کا ارادہ متصل سفر کا ہو -اگر یوں ارادہ کیا کہ دو دن کی راہ پہنچ کر کچھ کام کرنا ہے وہ کرکے...

نسبندی کروانے والی عورت ؟

نسبندی کروانے والی عورت کا حکم؟ - نومبر 22, 2021 نسبندی کروانے والی عورت کا حکم دارالافتا۶ فیضان مدینہ: : السلام علیکم سوال نس بندی کروانے والی عورت کے بارے میں علماء کی کیا راءے ہے کیا اس کو مسلمانوںکے قبرستان میں دفن کر سکتے ہیں اور نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں کیا اس کے ہاتھ سے صدقات خیرات قبول ہوتی ہے یا نہیں مع حوالہ کے جواب۔ کا منتظر ہوں رہنماءی فرماکر شکریہ کا موقع دیں ساءل احقر محمد عبد اللہ صدیقی باڑ میر راجستھان *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* نسبندی (مشتمل طور پر نسبندی یا بچہ دانی) نکلوانے کو علماء اہل سنت ناجائز و حرام قرار دیتے ہے ۔۔صورت مسوئلہ میں جس خاتون نے نسبندی کروائی ہے اس کی وجہ معلوم کئے بغیر کوئی حکم نہیں دیا جا سکتا ہمارا موقف یہ ہے ضرورت سخت ہو اور جان یا صحت کا خطرہ ہو تو ایسی سخت مجبوری میں اجازت کی گنجائش ہے بہر حال بغیر سخت ضرورت کے نسبندی کروانا ناجائز ہے لہٰذا خاتون مذکورہ کو توبہ کا حکم دیا جائے گا جب وہ توبہ کر لیں تو پھر اس پر کوئی گناہ کا اثر باقی نہیں رہتا *قال اللہ ...