السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ زید ایک پرائیوٹ کمپنی میں ملازم ھے اور اسے نماز ظھر،عصر،و مغرب وقت مقررہ پر ادا نھیں کر سکتا وجہ یہ ھے کہ اس کے پاس میں مسجد نھیں ھے کافی دور ھے اور وقت اور حالات اجازت نھیں دیتے پھر جب زید گھر واپس ھوتا ھے تو وہ اپنی اس قضاء نماز کو واپسی کے بعد عشاء سے قبل ادا کرتا ھے تو اس طرح اگر قضاء پڑھا تو اس کی نماز ھو جائیگی یا نہیں جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل محمد واصل قادری بہار الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ ملازمت کی وجہ سے نماز قضا کرکے پڑھنے کی ہرگز اجازت نہیں بلکہ ایسی ملازمت کرنا ہی حرام ہے نماز چھوڑنے والوں کے بارے میں اللہ پاک قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے : فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَ(4)الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَ(5) ترجمہ کنزالعرفان -تو ان نمازیوں کے لئے خرابی ہے۔جو اپنی نماز سے غافل ہیں(الماعون -٥-٦) اس کے تحت مفتی قاسم القادری دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں: : جو اپنی نماز سے غافل ہیں ۔} نماز سے غفلت کی چند صورتیں ہیں ، جیسے پابندی سے نہ پڑھنا، صحیح ...