نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مسافر روزہ افطار

ایک شخص راجکوٹ سے سحری کرکے احمدآباد گیا تو اب افتار کس جگہ کے وقت سے کریگا راجکوٹ  کے یا احمدآباد کے  ؟ انجامل عطاری  الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ صورت مسئولہ میں وہ شخص جب احمدآباد میں ہے تو اسی جگہ کے وقت سے افتار کریگا مفتی منیب الرحمن صاحب  فرماتے ہیں: اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: ترجمہ -پس تم میں سے جو ماہ رمضان کو پائے تو اس پر لازم ہے کہ اس کا روزہ رکھے (بقرہ -١٨٥ ) لہذا اس امر ربانی کا تقاضہ ہے کہ چونکہ سعودی سے پاکستان آنے والے نے یہاں رمضان پا لیا ہے تو ابھی ہلال شوال طلوع نہیں ہوا تو وہ روزہ رکھے خواہ اسکے روزہ ٣١ ہی کیو نہ ہو جائیں  (تفہیم المسائل -١ص:٢٠٧) لہذا معلوم ہوا کہ جب دوسرے ملک میں وقت پالے تو روزہ رکھنا لازم ہے تو جس جگہ وقت پایا اس جگہ کے وقت سے  روزہ افتار کرنا بھی لازم ہے  اور یہی بات   اس مسلے سے بھی واضح ہو رہی ہے-:   بہار  شریعت میں ہے:قصر اور پوری پڑھنے میں  آخر وقت کا اعتبار ہے جبکہ پڑھ نہ چکا ہو، فرض کرو کسی نے نماز نہ پڑھی تھی اور وقت اتنا باقی رہ گیا ہے کہ اﷲ اکبر کہہ لے اب مسافر ہوگیا تو قصر کرے او...

عورت کھیتی ہے

سوال:-عورت کو قرآن مجید میں کھیتی کہا گیا اس کے معنی کیا ہے؟ الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ عورت کو کھیتیاں اس لیے فرمایا کیونکہ اس سے اولاد حاصل ہوتی ہے  صراط الجنان میں ہے: نِسَآؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ:تمہاری عورتیں تمہارے لئے کھیتیاں ہیں۔}عورتوں سے متعلق فرمایا کہ وہ تمہاری کھیتیاں ہیں یعنی عورتوں کی قربت سے نسل حاصل کرنے کا ارادہ کرو ،نہ کہ صرف اپنی خواہش پوری کرنے کا۔ نیز عورت سے ہر طرح ہم بستری جائز ہے لیٹ کر، بیٹھ کر ، کھڑے کھڑے ، بشرطیکہ صحبت اگلے مقام میں ہو کیونکہ یہی راستہ کھیتی یعنی اولاد کا ثمرہ حاصل کرنے کا ہے۔ صراط الجنان تحت سورہ بقرہ آیت:٢٢٣) واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ مفتی ادارہ ایم جے اکبری قادری حنفی دارالافتاء فیضان مدینہ

زکوةوقت پر ادا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ ایک شخص سال ختم ہونے کے بعد بھی اگلے رمضان تک زکوٰۃ جمع کرکے رکھتا ہے کہ اگر کوئی حقدار بیچ میں آۓ تو اسے دیدیا جائے ،اسکا یہ عمل شرعاً کیسا ہے؟اور جب ایڈوانس میں زکوت نکالنے کا کہا گیا تو عزر یہ پیش کرتا ہے کہ ہمارے پاس رقم نہیں ہوتی اس طرح کرنا کیسا ؟ اشرف میمن  وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ  صورت مسئولہ میں سال ختم ہونے کے بعد زکوٰۃ کو اگلے رمضان تک بچا کے رکھنا اور  یہ عزر کرنا کہ ہمارے پاس ایڈوانس میں رقم نہیں ہوتی قابل قبول  نہیں فتاویٰ اہل السنت احکام زکوت میں ہے :-بغیر عزر (زکوت کی ) ادائیگی مؤخر کرنا مکروہ تحریمی ہے  (فتاویٰ اہل السنت احکام زکوت صفحہ:١٥٣) لھذا  سال مکمل ہونے کے بعد جتنی تاخیر کرینگے گنہگار ہونگے اور زکوٰۃ ادا تبھی ہوگی جب اس کے حقدار کو مالک بھی بنا دیا گیا ہو صرف اس نیت سے روپے الگ کر دینا کہ یہ زکوت کے روپے ہے زکوٰۃ ادا نہ ہوگی واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ مفتی ادارہ دارالافتاء فیضان مدینہ

قرض دیتے وقت زکوة کی نیت

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اگر ہمنے کسی کو قرض کے تور پر رقم دی ہو ،تو کیا رقم دینے کے بعد اس میں زکوت کی تیت ہو سکتی ہے؟ وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ  الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ صورت مسئولہ میں اگر وہ رقم جو قرض کے تور پر کسی کو دی ہے وہ اگر اس کے پاس موجود ہے خرچ نہیں کی تو اس پر زکوٰۃ کی نیت ہو سکتی ہے اور اس طرح زکوت ادا ہو جائے گی مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں:- دیتے وقت نیت نہیں کی تھی بعد کو کی ،اگر وہ مال فقیر کے پاس موجود ہے یعنی اسکی ملک میں ہے تو یہ نیت کافی ہے ورنہ نہیں بہار شریعت ج-١ ص:٨٨٦) لیکن اگر اس نے خرچ کردی ہے تو اب زکوٰۃ کی نیت نہیں ہو سکتی اور نہ اس طرح زکوٰۃ ادا ہوگی  واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ مفتی ادارہ ایم جے اکبری قادری حنفی دارالافتاء فیضان مدینہ گجرات

نکاح کوئی پڑھاۓ دستخط امام کرے؟

فرماتے ہیں مفیان کرام آج کل یہ ماحول بن گیا ہے کسی کے گھر نکاح ہے تو وہ لوگ اپنے کسی چاہنے والے مولانا کو دعوت دیتے ہے وہی مولانا نکاح پڑھاتا ہے مگر کاغز پر دستخط امام کو کرنا پڑھتا ہے جس سے کبھی ایسا بھی ہوتا شادی بگڑ جاتی اور معاملہ عدالت تک پہنچ جاتا ہے اور نکاح پڑھانے والے کو عدالت میں حاضر ہونا پڑھتا ہے اور کہنا پڑتا ہے کہ یہ نکاح میں نے پڑھایا تھا حلانکہ نکاح کسی دوسرے نے پڑھایا تھا تو اب امام کا یہاں جھوٹ  بولنا لازم آیا اور جھوٹ گناہ کبیرہ ہے تو اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا اور اس طرح جالی دستخط کرنا کیسا شرعا حکم کیا ہے دلائل کی روشنی میں جواب عطا فرمائے  سائل مولانا محمد علی نوی نال گجرات الجواب وباللہ توفیق  بے شک جھوٹ اؤر دھوکا دینا دونوں کبیرہ گناہ ہے  اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: لَّعْنَتَ اللّٰهِ عَلَى الْكٰذِبِیْنَ(آل عمران -61)  ترجمہ:جھوٹوں پر اللہ کی لعنت  ہے۔ دھوکہ بازوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے: یُخٰدِعُوْنَ اللّٰهَ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ۚ-وَ مَا یَخْدَعُوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَؕ(۹)ترجَمۂ کن...

امام نے پانچویں رکعت؟

السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ مفتی صاحب کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے  امام نے عشاء کی آخری رکعت کے قاعدے میں التحیات اور دعا ماثورہ وغیرہ پرھ لیا پھر کسی نے لقمہ دیا مگر امام کو آواز نہیں آئی ،تو امام نے پانچویں کا سجدہ بھی کر لیا اور پھر سجدہ سہو سے نماز مکمل کی کیا یہ نماز ہو جاۓگی ؟ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  صورت مسئولہ میں سجدۂ سہو سے  امام کی نماز ہوگئی  اور لیکن اگر کوئی مسبوق تھا تو اس کی فاسد ہوگئی تفصیل اس کی یہ ہے ...... مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں: اگر بقدر تشہد قعدۂ اخیرہ کر چکا ہے اور کھڑا ہوگیا تو جب تک اس رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو لوٹ آئے اور سجدۂ سہو کر کے سلام پھیر دے  اور اگر قیام ہی کی حالت میں  سلام پھیر دیا تو بھی نماز ہو جائے گی مگر سنت ترک ہوئی اور اس صورت میں  اگر امام کھڑا ہوگیا تو مقتدی اس کا ساتھ نہ دیں  بلکہ بیٹھے ہوئے انتظار کریں  اگر لوٹ آیا ساتھ ہولیں  اور نہ لوٹا اور سجدہ کر لیا تو مقتدی سلام پھیر دیں  اور امام ایک رکعت اور ملائے کہ یہ دو نفل ہو جائیں  اور سجدۂ سہو کر ...

عشر کے بعد زکوة

پیداوار کی عشر نکال نے کے بعد جو رقم بچے کیا اس پر زکوٰۃ بھی نکالنی ہوگی ؟ صورت مسؤلہ میں اس رقم پر اس سال زکوت  نہیں نکالینگے  اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے  وَ اٰتُوْا حَقَّهٗ یَوْمَ حَصَادِهٖ (سورہ انعام -١٤١) ترجمہ کنز العرفان :اور اس کی کٹائی کے دن اس کا حق دو-- اسکی تفسیر میں علامہ غلام رسول سعیدی رحمت اللہ فرماتے ہیں: حضرت ابن عمر و مجاہد رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ یہ ایت محکمہ ہے اور فصل کی کٹائی کے وقت اسکا حق ادا کرنے واجب ہے *اور یہ حق زکوٰۃ کے علاوہ ہے* تفسیر تبیان القرآن ج-٣ ص:٦٧١) لہذا سورت مسؤلہ میں جس پیداوار کا عشر ادا کر* دیا گیا اس رقم پر اس وقت تک زکوٰۃ نہیں جب تک اس پر سال نہ گزر جائے ختم سال پر دیگر شرائط کے ساتھ زکوٰۃ فرض ہوگی  واللہ اعلم ورسولہ مفتی ادارہ ایم جے اکبری قادری حنفی دارالافتاء فیضان مدینہ گجرات