السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ اگر کسی شخص نے چھٹی کا روزہ مانا تھا لیکن غلطی سے پانچویں چاند کو رکھ دیا تو کیا روزہ ہو جائے گا ؟ ساءل رفیق شاہ گجرات وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صورت مسئولہ میں اگرچہ پانچویں چاند کو روزہ رکھا ہے لیکن منت پہر بھی پوری ہوگئی کوئی چھٹھی کو روزہ رکھنے کی حاجت نہیں جیساکہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: یہ منّت مانی کہ جمعہ کے دن اتنے روپے فلاں فقیر کو خیرات دوں گا اور جمعرات ہی کو خیرات کردیے یا اوس کے سوا کسی دوسرے فقیر کو دیدیے منّت پوری ہوگئی یعنی خاص اوسی فقیر کو دینا ضرور نہیں نہ جمعہ کے دن دینا ضرور بہار شریعت جلد -٢ منت کا بیان) لہٰذا اب چھٹھی کا روزہ رکھنا ضروری نہیں واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ مفتی ادارہ ایم جے اکبری قادری حنفی دارالافتاء گلزار طیبہ مالون گجرات