نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

عدت وفات منسوخ

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 240 ترجمہ: اور جو لوگ تم میں سے مرجائیں اور عورتیں چھوڑ جائیں وہ اپنی عورتوں کے حق میں وصیت کرجائیں کہ ان کو ایک سال تک خرچ دیا جائے اور گھر سے نہ نکالی جائیں۔ ہاں اگر وہ خود گھر سے نکل جائیں اور اپنے حق میں پسندیدہ کام (یعنی نکاح) کرلیں تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ اور خدا زبردست حکمت والا ہے

عدت وفات

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 234 ترجمہ: اور جو لوگ تم میں سے مرجائیں اور عورتیں چھوڑ جائیں تو عورتیں چار مہینے دس دن اپنے آپ کو روکے رہیں۔ اور جب (یہ) عدت پوری کرچکیں اور اپنے حق میں پسندیدہ کام (یعنی نکاح) کرلیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں۔ اور خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے

کافروں کے دوست شیطان نے

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 257 ترجمہ: جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کا دوست خدا ہے کہ اُن کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے جاتا ہے اور جو کافر ہیں ان کے دوست شیطان ہیں کہ ان کو روشنی سے نکال کر اندھیرے میں لے جاتے ہیں یہی لوگ اہل دوزخ ہیں کہ اس میں ہمیشہ رہیں گے  ؏

قسم کا کفارہ

قسم کا کفارہ (یعنی جب کوئی شخص اپنی قسم توڑ دے) قرآن مجید میں سورۃ المائدہ (5:89) میں بیان کیا گیا ہے۔ کفارہ درج ذیل میں سے کسی ایک طریقے سے ادا کیا جا سکتا ہے: 1. دس مسکینوں کو کھانا کھلانا – درمیانے درجے کا کھانا جو عام طور پر آپ اپنے گھر میں کھاتے ہیں۔ 2. دس مسکینوں کو کپڑے دینا – ایسا لباس جو عام طور پر پہنا جا سکے۔ 3. ایک غلام آزاد کرنا – آج کے دور میں غلامی نہیں ہے، اس لیے یہ آپشن قابلِ عمل نہیں ہے۔ 4. اگر یہ تینوں کام نہ کر سکے تو تین دن کے روزے رکھنا۔ یہ ضروری ہے کہ کفارہ خلوصِ نیت سے ادا کیا جائے تاکہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔

نہ دوستی کام آئے گی

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 254 ترجمہ: اے ایمان والو جو (مال) ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے اس دن کے آنے سے پہلے پہلے خرچ کرلو جس میں نہ (اعمال کا) سودا ہو اور نہ دوستی اور سفارش ہو سکے اور کفر کرنے والے لوگ ظالم ہیں

خوش کے مستحق اللہ و رسولہ

القرآن - سورۃ نمبر 9 التوبة آیت نمبر 62 ترجمہ: مومنو! یہ لوگ تمہارے سامنے خدا کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم کو خوش کر دیں۔ حالانکہ اگر یہ (دل سے) مومن ہوتے تو خدا اور اس کے پیغمبر خوش کرنے کے زیادہ مستحق ہیں

عزت تو اللہ و رسولہ

القرآن - سورۃ نمبر 63 المنافقون آیت نمبر 8 ترجمہ: کہتے ہیں کہ اگر ہم لوٹ کر مدینے پہنچے تو عزت والے ذلیل لوگوں کو وہاں سے نکال باہر کریں گے۔ حالانکہ عزت خدا کی ہے اور اس کے رسول کی اور مومنوں کی لیکن منافق نہیں جانتے  ؏