السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفیت صاحب کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ ایک جگہ جمعہ پڑھنے جانے کا موقع ملا تو جمعہ کے خطاب میں مقرر صاحب امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت کی برکتیں بیان کر رہے تھیں جس میں انہوں نے یہ واقعہ بیان کیا کہ ایک فرشتے نے آسمان سے انسان کو دیکھا جس کے ہاتھ پاؤں سے معزرور ہے اور وہ اللہ کا شکر ادا کر رہا ہے تو فرشتے نے کہا کہ یہ بھی بھلا شکر کرنے کا موقع ہے نہ ہاتھ نہ پاؤں پھر شکر کیسا تو اسپر اللہ کا عطاب نازل ہوا اور اسکو زمین پر پھینک دیا گیا اسکے پر بھی جل گئیں پھر جب تمام فرشتیں پیارے آقا ﷺ کی بارگاہ میں امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت کی مبارکباد پیش کرنے حاضر ہوئیں تو یہ فرشتہ بھی حاضر خدمت اقدس ہوا اور اپنا حال عرض کرکے مدد کی التجاء کی تو امام حسین رضی اللہ عنہ کیولادت کی برکت سے یہ پہلے جیسا کر دیا گیا کیا یہ واقعہ صحیح ہے براہ کرم رہنمائی فرمائیں و علیکم السلام و رحمتہ اللہ ، اپاہج فرشتہ کا واقعہ یہ ایک مشہور فرضی کہانی ہے، جو کہ شیعوں کی کتب میں ملا کرتی ہے اسلامی تعلیمات اور مستند احادیث میں کہیں نہیں ملتی۔ فرشتے نور سے پیدا ک...