نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

قرآن میں ہدایت ہے'مسلمان کے

القرآن - سورۃ نمبر 16 النحل آیت نمبر 102 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ قُلۡ نَزَّلَهٗ رُوۡحُ الۡقُدُسِ مِنۡ رَّبِّكَ بِالۡحَـقِّ لِيُثَبِّتَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَهُدًى وَّبُشۡرٰى لِلۡمُسۡلِمِيۡنَ ۞ ترجمہ: آپ فرما دیجئے کہ اس کو روح القدس نے آپ کے رب کی طرف سے حق کے ساتھ نازل کیا ہے تاکہ ان لوگوں کو مضبوط کرے جو ایمان لائے اور یہ کلام ہدایت ہے اور خوشخبری ہے مسلمانوں کے لئے۔

مال ختم ہو اللہ کے پاس باقی رہنے

القرآن - سورۃ نمبر 16 النحل آیت نمبر 96 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ مَا عِنۡدَكُمۡ يَنۡفَدُ‌ وَمَا عِنۡدَ اللّٰهِ بَاقٍؕ وَلَـنَجۡزِيَنَّ الَّذِيۡنَ صَبَرُوۡۤا اَجۡرَهُمۡ بِاَحۡسَنِ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏ ۞ ترجمہ: تمہارے پاس جو کچھ ہے ختم ہوجائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے، ا ورجن لوگوں نے صبر کیا ہم انہیں ضرور ان کے اچھے کاموں کے عوض دے دیں گے۔

اتنی ہی ذیادتی کرو جتنی اس نے

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 194 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَلشَّهۡرُ الۡحَـرَامُ بِالشَّهۡرِ الۡحَـرَامِ وَالۡحُرُمٰتُ قِصَاصٌ‌ؕ فَمَنِ اعۡتَدٰى عَلَيۡكُمۡ فَاعۡتَدُوۡا عَلَيۡهِ بِمِثۡلِ مَا اعۡتَدٰى عَلَيۡكُمۡ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعۡلَمُوۡٓا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الۡمُتَّقِيۡنَ ۞ ترجمہ: ادب کا مہینہ ادب کے مہینے کے مقابل ہے اور ادب کی چیزیں ایک دوسرے کا بدلہ ہیں۔ پس اگر کوئی تم پر زیادتی کرے تو جیسی زیادتی وہ تم پر کرے ویسی ہی تم اس پر کرو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ خدا ڈرنے والوں کے ساتھ ہے

مومنین پر شیطان کا

القرآن - سورۃ نمبر 16 النحل آیت نمبر 99 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اِنَّهٗ لَـيۡسَ لَهٗ سُلۡطٰنٌ عَلَى الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَلٰى رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُوۡنَ ۞ ترجمہ: کہ جو مومن ہیں اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں اُن پر اس کا کچھ زور نہیں چلتا

اپاہز فرشتے کا واقعہ موضوع

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  مفیت صاحب کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ ایک جگہ جمعہ پڑھنے جانے کا موقع ملا تو جمعہ کے خطاب میں مقرر صاحب امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت کی برکتیں بیان کر رہے تھیں جس میں انہوں نے یہ واقعہ بیان کیا کہ ایک فرشتے نے آسمان سے انسان کو دیکھا جس کے ہاتھ پاؤں سے معزرور ہے اور وہ اللہ کا شکر ادا کر رہا ہے تو فرشتے نے کہا کہ  یہ بھی بھلا شکر کرنے کا موقع ہے نہ ہاتھ نہ پاؤں پھر شکر کیسا تو اسپر اللہ کا عطاب نازل ہوا اور اسکو زمین پر پھینک دیا گیا اسکے پر بھی جل گئیں پھر جب تمام فرشتیں پیارے آقا ﷺ کی بارگاہ میں امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت کی مبارکباد پیش کرنے حاضر ہوئیں تو یہ فرشتہ بھی حاضر خدمت اقدس ہوا اور اپنا حال عرض کرکے مدد کی التجاء کی تو امام حسین رضی اللہ عنہ کیولادت کی برکت سے یہ پہلے جیسا کر دیا گیا  کیا یہ واقعہ صحیح ہے براہ کرم رہنمائی فرمائیں و علیکم السلام و رحمتہ اللہ ، اپاہج فرشتہ کا  واقعہ یہ ایک مشہور فرضی کہانی ہے، جو کہ شیعوں کی کتب میں ملا کرتی ہے اسلامی تعلیمات اور مستند احادیث میں کہیں نہیں ملتی۔ فرشتے نور سے پیدا ک...

اللہ جسے ہدایات نہیں دیتا

القرآن - سورۃ نمبر 16 النحل آیت نمبر 37 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اِنۡ تَحۡرِصۡ عَلٰى هُدٰٮهُمۡ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِىۡ مَنۡ يُّضِلُّ‌ وَمَا لَهُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ‏ ۞ ترجمہ: اگر تم ان (کفار) کی ہدایت کیلئے للچاؤ تو جس کو خدا گمراہ کردیتا ہے اس کو وہ ہدایت نہیں دیا کرتا اور ایسے لوگوں کو کوئی مددگار بھی نہیں ہوتا۔

جب روحے قبض

القرآن - سورۃ نمبر 16 النحل آیت نمبر 28 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ الَّذِيۡنَ تَتَوَفّٰٮهُمُ الۡمَلٰۤئِكَةُ ظَالِمِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ‌ۖ فَاَلۡقَوُا السَّلَمَ مَا كُنَّا نَـعۡمَلُ مِنۡ سُوۡۤءٍؕ بَلٰٓى اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌۢ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ۞ ترجمہ: (ان کا حال یہ ہے کہ) جب فرشتے ان کی روحیں قبض کرنے لگتے ہیں (وہ یہ) اپنے ہی حق میں ظلم کرنے والے (ہوتے ہیں) تو مطیع ومنقاد ہوجاتے ہیں (اور کہتے ہیں) کہ ہم کوئی برا کام نہیں کرتے تھے۔ ہاں جو کچھ تم کیا کرتے تھے خدا اسے خوب جانتا ہے۔