(عاشوراء کے دن عرش لوح قلم بنایا گیا عاشوراء کے دن کی فضیلت کے بارے میں وارد روایت کی تحقیق) عاشوراء کے دن کی فضیلت کے بارے میں جو صحیح روایات وارد ہیں ہم ان پر کلام تو نہیں کریں گے۔ ظاہر سی بات ہے ان پر کلام کرنا بنتا بھی نہیں ہے ہم ان روایات کو ذکر کریں گے جن روایات پر ہمارے محدثین نے کلام کیا ہے اور وہ موضوع من گھڑت ہیں۔ کیونکہ بہت ساری روایات شیعوں کے رد میں گھڑی گئی ہیں اور بہت سی شیعوں نے گھڑی ہے۔ ایک روایت یہ بیان ہوتی ہے حضرت آدم کی توبہ اسی دن قبول ہوئی حضرت آدم کی ملاقات حضرت حوا سے اسی دن ہوئی حضرت یونس مچھلی کے پیٹ سے اسی دن باہر آئے حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی اسی دن ٹھہری حضرت اسماعیل علیہ السلام کے لیے فدیہ اسی دن آیا اسی دن آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اسی دن جنت میں داخل ہوئے عاشوراء کے ہی دن عرش کرسی آسمان زمین سورج چاند ستارے اور جنت کو پیدا کیا گیا عاشوراء کے دن ہی حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر اٹھائے گئے عاشوراء کے دن ہی حضرت یعقوب علیہ السلام کی بینائی لوٹائ گئی عاشوراء کے دن ہی حضرت یوسف علیہ السلام کو گہرے کونیں سے ن...