نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

امام ‏پر ‏سجدہ ‏سہو ‏نیں ‏تھا؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ امام پر سہو واجب نہ تو بھول سے سجدہ سہو کر دیا بعد میں معلوم ہوا کہ سجدہ سہو واجب نہ تھا دریافت طلب یہ ہے اب مسبوق کی نماز ہوئی یا نہیں جواب عطاکریں کرم نوازی ہوگی  عبداللّٰہ خان باڑی والا گجرات  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسوئلہ میں امام نے سہو کے گمان سے سجدہ سہو کیا تو مسبوق نے بھی اس کی اقتداء کی تو اور سجدہ کیا اور پھر معلوم ہوا کہ واقع میں امام سے کوئی سہو نہ ہوا تھا تو مسبوق کی نماز فاسد قرار پائے گی کیونکہ امام کے سلام پھیرتے ہی وہ  (مسبوق ) منفرد ہو گیا تھا انفراد میں اقتداء مفسد نماز ہوتی ہے فقہاء فرماتے ہیں مقام اقتداء میں منفرد ہونا مفسد نماز ہے جیسے کہ مقام انفراد میں اقتداء  (ردالمحتار جلد 1 صفحہ 404 )  لیکن فقہاء متاخرین نے صحت نماز کا فیصلہ سناتے ہیں کیونکہ قراء میں احکام شرعیہ سے ناواقفی غالب ہے تو ایسے مقام پر فساد نماز کا حکم لوگوں کے لئے حرج کا باعث ہوگا اور حرج مرفوع ہے  اللّٰہ تَعَالٰی فرماتا ہے، اللہ تم پر آسانی...

اسلام ‏میں ‏زنا ‏کی ‏سزا

زنا کی سزا؟  کیا فرماتے ہیں مفتی صاحب کہ کسی سے زنا سرزد ہو جائے تو اسلام میں اس کی کیا سزا ہے سائل الطاف احمد قادری پرتاپ گڑھ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق اللہ تعالٰی فرماتا ہے  اَلزَّانِیَةُ وَ الزَّانِیْ فَاجْلِدُوْا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ۪-وَّ لَا تَاْخُذْكُمْ بِهِمَا رَاْفَةٌ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِۚ-وَ لْیَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَآىٕفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ(۲)  ترجمۂ کنز العرفان  جوزنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والا مردہو تو ان میں ہر ایک کو سوسو کوڑے لگاؤ اوراگر تم اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو توتمہیں اللہ کے دین میں ان پر کوئی ترس نہ آئے اور چاہیے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کا ایک گروہ موجود ہو۔  تفسیر صراط الجنان میں ہے  {اَلزَّانِیَةُ وَ الزَّانِیْ: جو زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والا مرد ہو۔} اس آیت سے  اللہ تعالیٰ نے حدود اور احکام کا بیان شروع فرمایا، سب سے پہلے زنا کی حد بیا...

مطلقہ ‏جوان ‏عورت ‏کا ‏حیض ‏بند ‏تو ‏عدت؟

دارالافتا۶ فیضان مدینہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے ہندہ کو تین طلاقیں دی تھی ہندہ نے عدت گزرنے کے بعد بکر سے حلالہ کیا  (نکاح کیا ) مگر بکر سے طلاق حاصل کرنے کے بعد ہندہ کو ابھی تک حیض نہیں آیا حالانکہ وہ حاملہ بھی نہیں ہے وقت 6 ماہ ہو چکے ہیں دریافت طلب امر یہ ہے کہ ہندہ کی عدت کیسے ختم ہوگی اور کب ہندہ پھر سے زید سے نکاح کر سکتی ہے جواب عنایت فرمائیں سائل محمد علی بوڈارمورا انجار کچھ گجرات نوٹ ہندہ کی عمر 30 سال کی ہے اور حیض کسی بیماری کی وجہ سے بند ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* مطلقہ  مدخولہ  کی عدت تین حیض ہے اللہ تعالی فرماتا ہے، اور طلاق والی عورتیں اپنی جانوں کو تین حیض تک روکے رکھے اور انھیں حلال نہیں کہ اس کو چھپائیں جو اللہ نے ان کے پیٹ میں پیدا کیا ہے الخ ( *سورتہ البقرہ آیت 228 )* اس آیت مبارکہ سے معلوم ہوا کہ تین حیض کی حکمت یہ ہے کہ عورت اگر حاملہ ہے تو اتنے وقت میں معلوم ہو جائے  اور  غیر مدخولہ کی کوئی عدت نہیں ...

صدقہ ‏سے ‏رجوع

السلامُ علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ سوال یہ ہے"کہ کسی کی بکری بیمار ھو گئی تو مالک کہتا ہے یہ بکری میں نے مسجد میں دی تو پھر بکری ٹھیک ہو گئی تو اب وہ مسجد میں نہیں دے رہا ہے " اس بارے میں کیا حکم ہے کہ بکری مسجد میں دے یہ نہ دے" رہنمائی فرمائیں عبد المصطفیٰ، پنجاب، پاکستان *وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* مسجد میں کوئی بھی چیز  دینے سے وقف ہو جاتی ہے اور وقف میں خود واقف بھی تصرف نہیں کر سکتا جیسا کہ مفتی امجد علی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں وقف کا حکم یہ ہے کہ نہ خود وقف کرنے والا اس کا مالک ہے نہ دوسرے کو اس کا مالک بنا سکتا نہ اس کو بیع کر  سکتا الخ *بہار شریعت حصہ دہم صفحہ 537* اور حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا اپنا صدقہ واپس نہ لو خواہ وہ تمھیں ایک درہم میں ہی کیوں نہ دے کیونکہ دیا ہوا صدقہ واپس لینے والے کی مثال قے کر کے چاٹنے والے کی سی ہے *صحیح بخاری کتاب زکوۃ صفحہ 1490* ایک اور حدیث میں ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسو...

فون ‏پر ‏نکاح؟

  کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نیٹ یاٹیلی فون کے ذریعے نکاح کرنے کی شریعت میں کیاحیثیت ہے؟ سائل:مولانامحمدعبداللہ عطاری(علی گارڈن،فیصل آباد)  *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*  حضرت *مفتی محمد قاسم صاحب  عطاری* فرماتے ہیں      نکاح صحیح ہونے کے لئے چندشرائط کاپایاجاناضروری ہے جن میں سے ایجاب وقبول کاایک مجلس میں ہونابھی ضروری ہے ۔ لہٰذانیٹرنیٹ یاٹیلی فون پرنکاح درست نہیں کہ ایجاب وقبول کی مجلس مختلف ہےہاں اگرنیٹ یاٹیلی فون پرکسی کووکیل بنادیاجائے اوروہ وکیل گواہوں کی موجودگی میں اپنے مؤکل کانکاح پڑھادے توشرyعاًجائزہوگا۔  *(دارالافتاء اہلسنت )*  محقق جدید حضرت *مفتی نظام الدین صاحب* رضوی فرماتے ہیں لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ پر اگرچہ قاضی شاہدین کی صورت نظر آئے مگر اس پر لی گئی شہادت حقیقت میں شہادت نہیں ہے شہادت کا لغوی معنی ہے حضور، ،اور شاہد کا معنی ہے، ،حاضر، ،یہاں شاہد مجلس قضا میں حاضر نہیں بلکہ وہاں سے بہت دور اور غائب ہے یہ الگ بات ہے کہ مشین کی وجہ سے اس کا ع...

نوافل ‏کی ‏جماعت ‏؟

نورانی چینل: السلام عليكم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام کہ نوافل کی جماعت کروانا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں سائل مولانا شاہد رضا خان پالی راجستھان  *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*____ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* نوافل کی جماعت تداعی کے ساتھ مکروہ ہے بہارشریعت وغیرہ اور اعلی حضرت محدث بریلوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کراہت صرف  تنزیہی ہے یعنی خلاف اولی نہ تحریمی کہ گناہ و ممنوع ہو *فتاوی رضویہ جلد 7 صفحہ 431* اور حضرت علامہ غلام رسول سعدی رحمۃاللہ علیہ نے *شرح مسلم جلد اول صفحہ 411* میں جائز لکھا ہے اور یہ ہی بہتر ہے کہ آج کل عوام کا حال ہم جانتے ہیں کہ انھیں علم نہیں ہے تو جماعت سے نوافل پڑھتے ہیں تو انھیں منع نہ کیا جائے کہ اللہ کا ذکر کر رہے ہیں  *واللہ اعلم و رسولہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری* *تاریخ 8 مارچ 2021 بروز پیر*

قبر ‏پر ‏درخت

قبر پر درخت؟  السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں  1قبر پر جو درخت لگاتے ہیں اس کا حکم کیا  2 اور قبروں پر پانی ڈالتے ہیں اس کا حکم کیا ہے  3 اور لوگوں کو یہ اعلان کر کے اطلاع دی جاتی ہے کہ میت کا منہ دیکھ لو میت مرد ہو یا عورت اس کا حکم کیا ہے  4 نابالغ بچے کا جنازہ ہو تو صرف ہاتھوں پر لے کر جا سکتے ہیں  5 اور زید کا یہ کہنا کہ جنازہ کو صرف چار آدمی اٹھا کر لے جائے  سب کو کاندھا دینا ضروری نہیں ہے اس کا کیا حکم ہے  6اور زید کا یہ کہنا کیسا کہ جنازہ کے ساتھ کلمہ پڑھے تاکہ  مرحوم کو پتہ چلے کہ قبر میں تین سوال ہوگے اس کلمہ پڑھنے سے اس کو جواب یاد ہو جائے گا  7 اور نابالغ کے جنازہ پر کلمہ نہ پڑھیں  سائل محمد یوسف اکبری وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  1 قبر پر درخت سے مراد اگر گھگوار کا درخت ہے تو لگانا جائز ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ درخت بغیر پانی کے بھی تر و تازہ رہتا ہے تر رہنے ک...