*(کیا امام عالی مقام نے حضرت علی اصغر کے لیۓ پانی طلب کیا تھا)* چھے ماہ کے علی اصغر اور ان کے پیاس کا افسانوی قصہ بھی غیر معتبر ھے ، عموما واعظین کہتے ہیں کہ شہزادہ علی اصغر رضیﷲ عنہ کو امام حسین نے یزیدیوں کے سامنے لے جا کر پانی مانگا یہ پانی مانگنے کا غیرمعتبر قصہ ہے "خاک کربلا" جیسی کتب میں بغیر حوالے کے درج ہے بلا تحقیق غور و خوض کے عوام الناس میں بیان کیا جاتا ہے، جب کہ یہ واقعہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی شان عزیمت کے بالکل خلاف ہے اور ان کی شایان شان قطعاً نہیں ہے،۔ پہلی بات تو یہ ہے حضرت علی اصغر کا نام عبداللہ ہے،، علی اصغر آپ کو کہا جاتا ہے،، جب پانی اتنی مقدار میں موجود تھا کہ امام عالی مقام اور آپ کے ساتھیوں نے غسل کیا حضرت زینب بے ہوش ہوکر گری تو آپ کے چہرے پر پانی ڈالا گیا تو کیا حضرت عبداللہ یعنی علی اصغر کے پینے کے لیۓ نہ تھا ؟ کتنی ہی عجیب بات ہے سچ تو یہ ہے امام عالی مقام اس بچہ کو لیکر پانی مانگنے نہیں گۓ تھے ۔، بلکہ آپ اپنے اس بچہ کو پیار کر رہے تھے تو دشمنوں نے تیر مارا جو کے اس بچہ علی اصغر کے آکر لگا جس سے وہ شہید ہو گۓ۔ جی ہاں یہ بات تو شیعو...