نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

غسل شک سے نہیں

السلام علیکم حضرت صاحب ۱۰۰٪ یقین ہے کہ نہ منی ہے، نہ مذی، نہ کوئی خواب دیکھا، نہ کوئی احتلام لکین چکنا پانی کپڑے پر دیکھا تو کیا ان صورتوں میں بھی غسل واجب ہوگا؟ ابراہیم خان، راجستھان، انڈیا وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الجواب وباللہ توفیق  صورتِ مسئولہ میں دریافت کردہ مسئلے کا حکم یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو اپنے کپڑے پر چکنا پانی نظر آئے اور اسے سو فیصد یقین ہو کہ یہ منی نہیں، مذی نہیں، نہ اسے احتلام ہوا ہے، تو محض ایسی رطوبت دیکھنے سے غسل فرض نہیں ہوگا۔ البتہ اگر وہ رطوبت پیشاب کے راستے سے خارج ہوئی ہے تو وضو ٹوٹ جائے گا، اور اگر وہ مذی یا ودی ہے تو وہ ناپاک ہے، لہٰذا کپڑے پر جہاں لگی ہو اسے پاک کرنا ضروری ہے۔ بہارِ شریعت میں ہے: ”پاخانہ، پیشاب، وَدِی، مَذِی، مَنی، کیڑا، پتھری مرد یا عورت کے آگے یا پیچھے سے نکلیں وُضو جاتا رہے گا۔“ (بہارِ شریعت، جلد 1، صفحہ 303، مکتبۃ المدینہ، کراچی) مزید مذی اور ودی کی نجاست کے متعلق بہارِ شریعت میں ہے: ”انسان کے بدن سے جو ایسی چیز نکلے کہ اس سے غُسل یا وُضو واجب ہو نجاستِ غلیظہ ہے، جیسے پاخانہ، پیشاب، بہتا خون، پ...

عمل کے بغیر جنت کی آرزو

السلام علیکم حضرت صاحب  *خدا عزوجل کی رحمت پر جھوٹی امیدیں باندھ کر گناہوں میں ملوث رہنے والوں کے لئے شریعت کیا فرماتی ہے؟* ابراہیم خان، راجستھان، انڈیا الجواب: اللہ عزوجل کی رحمت سے امید رکھنا ایمان والوں کی صفت ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت پر بھروسا کرکے گناہوں پر اصرار کرتے رہنا اور توبہ سے غفلت برتنا شرعاً درست نہیں، بلکہ یہ دھوکے اور نادانی کی بات ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: وَلَا تَغُرَّنَّكُم بِاللّٰهِ الْغَرُورُ ترجمہ: اور ہرگز تمہیں اللہ کے بارے میں بڑا دھوکے باز دھوکے میں نہ ڈالے۔ (سورۃ لقمان، آیت: 33) دوسری جگہ ارشاد فرماتا ہے: نَبِّئْ عِبَادِيْ أَنِّيْ أَنَا الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ ۝ وَأَنَّ عَذَابِيْ هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيْمُ ترجمہ: میرے بندوں کو خبر دے دو کہ بے شک میں ہی بخشنے والا مہربان ہوں، اور یہ کہ میرا عذاب ہی دردناک عذاب ہے۔ (سورۃ الحجر، آیت: 49-50) ان آیات سے معلوم ہوا کہ مسلمان کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس بھی نہیں ہونا چاہیے اور اس کے عذاب سے بے خوف بھی نہیں ہونا چاہیے۔ حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:...

جمعہ کی اذان کا جواب

جمعہ کی دوسری اذان کا جواب دینے کا حکم الجواب وباللہ التوفیق جمعہ کے دن خطیب صاحب کے منبر پر بیٹھنے کے بعد جو اذان دی جاتی ہے، اس کا جواب مقتدی حضرات نہ دیں، بلکہ خاموش رہیں، یہی اولیٰ ہے۔ البتہ خطیب صاحب اذان کا جواب دے سکتے ہیں۔ فتاویٰ رضویہ شریف میں ہے: سوال: جمعہ کے روز جب امام منبر پر خطبہ پڑھنے کو آجائے اور اذان کہی جائے تو کلماتِ اذان کا جواب دینا اور بعد ازاں دعائے اذان پڑھنی چاہیے یا نہیں؟ اور حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے نامِ پاک پر اذان میں انگوٹھا چومنا یا خطبہ میں آن حضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے نام پر انگوٹھا چومنا چاہیے یا نہیں؟ جواب: اذانِ خطبہ کے جواب اور اس کے بعد دعا میں امام و صاحبین رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا اختلاف ہے، بچنا اولیٰ اور کریں تو حرج نہیں۔ یوں ہی اذانِ خطبہ میں نامِ پاک پر انگوٹھے چومنا، اس کا بھی یہی حکم ہے۔ (فتاویٰ رضویہ، جلد 8، صفحہ 468، رضا فاؤنڈیشن) فتاویٰ رضویہ کی مذکورہ عبارت سے واضح ہوتا ہے کہ جمعہ کے خطبے کی اذان کا جواب دینے اور اس کے بعد دعا پڑھنے میں اختلاف ہے۔ لہٰذا مقتدی حضرات کے لیے خاموش رہنا اولیٰ ہے، البتہ جواب دینے...

خلا کے عوض دس لاکھ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ہندہ کا نکاح نابلغی میں زید سے کیا گیا تھا ہندہ اپ بالغ ہو چکی ہے مگر وہ زید کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی وہ خلا لینا چاہتی ہے مگر زید خلا کے عوض دس لاکھ روپے مانگ رہا ہے اور ہندہ کی مالی حیثیت اتنی نہیں ہے بعض علما بھی کہتے ہیں کہ مذہب حنفی میں اگر ذیادتی عورت کی طرف سے ہے تو خلا کے عوض جتنا مرضی پڑے اتنا مال لے سکتا ہے کیا اسلام میں اس طرح کا کوئی قانون ہے الجواب بعون الملک الوہاب: فقہِ حنفی میں یہ کہنا درست نہیں کہ اگر قصور عورت کی طرف سے ہو تو شوہر خلع کے عوض جتنا چاہے مال لے سکتا ہے۔ قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ میاں بیوی اللہ کی حدود قائم نہ رکھ سکیں گے تو عورت جو بدلہ دے کر علیحدگی حاصل کرے، اس میں دونوں پر گناہ نہیں۔ خلع کے عوض مال لینے کی گنجائش ہے، لیکن عورت کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھانا اور اس پر ناقابلِ برداشت مالی بوجھ ڈالنا درست نہیں۔ لہٰذا محض یہ کہنا کہ عورت کی طرف سے زیادتی ہے، شوہر کے لیے دس لاکھ روپے کا مطالبہ شرعاً جائز ہونے کی دلیل نہیں بن سکتا۔  ”اور تمہارے لیے جائز نہیں کہ تم نے اپنی بیویوں کو ج...

خلا کے عوض دس لاکھ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ہندہ کا نکاح نابلغی میں زید سے کیا گیا تھا ہندہ اپ بالغ ہو چکی ہے مگر وہ زید کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی وہ خلا لینا چاہتی ہے مگر زید خلا کے عوض دس لاکھ روپے مانگ رہا ہے اور ہندہ کی مالی حیثیت اتنی نہیں ہے بعض علما بھی کہتے ہیں کہ مذہب حنفی میں اگر ذیادتی عورت کی طرف سے ہے تو خلا کے عوض جتنا مرضی پڑے اتنا مال لے سکتا ہے کیا اسلام میں اس طرح کا کوئی قانون ہے الجواب بعون الملک الوہاب: فقہِ حنفی میں یہ کہنا درست نہیں کہ اگر قصور عورت کی طرف سے ہو تو شوہر خلع کے عوض جتنا چاہے مال لے سکتا ہے۔ قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ میاں بیوی اللہ کی حدود قائم نہ رکھ سکیں گے تو عورت جو بدلہ دے کر علیحدگی حاصل کرے، اس میں دونوں پر گناہ نہیں۔ خلع کے عوض مال لینے کی گنجائش ہے، لیکن عورت کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھانا اور اس پر ناقابلِ برداشت مالی بوجھ ڈالنا درست نہیں۔ لہٰذا محض یہ کہنا کہ عورت کی طرف سے زیادتی ہے، شوہر کے لیے دس لاکھ روپے کا مطالبہ شرعاً جائز ہونے کی دلیل نہیں بن سکتا۔  ”اور تمہارے لیے جائز نہیں کہ تم نے اپنی بیویوں کو ج...

افضلیت ابو بکر صدیق کا انکاری

الجواب وباللہ توفیق  ۔حضرت مولیٰ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوصدیق اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ پرفضیلت دینے والے شخص کے بدعتی ہونے کے بارے میں خلاصۃ الفتاوی،فتح القدیر،بحرالرائق،مجمع الانہر،الاشباہ والنظائر،ردالمحتاراور غنیۃ المستملی میں ہے : واللفظ لردالمحتار:”ان کان یفضل علیاکرم اللہ تعالی وجھہ علیھمافھومبتدع “ترجمہ:اگرکوئی شخص حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کوحضرت ابوبکراورحضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہماپرفضیلت دے ، وہ بدعتی ہے ۔(ردالمحتارمع درمختار،جلد06،صفحہ363،مطبوعہ کوئٹہ)  حکیم الامت حضرت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: بعد انبیاء ابوبکر صدیق کا بڑا پرہیزگار ہونا بھی قرآن سے ثابت اور بڑے پرہیزگار کا افضل ہونا بھی قرآن سے ثابت  افضلیت صدیق قطعی ہے، اس کا منکر گمراہ ہے۔ (تفسیر نور العرفان صفحه ۹۸۳) حضرت ابوالبیان پیر محمد سعید احمد مجددی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: حضرت مجدد علیہ الرحمہ کے نزدیک افضلیت سیخین اور افضلیت عثمان کا منکر بدعتی ، گمراہ اور یزید بد نصیب کا ساتھی ہے۔ ( سرمایہ ملت کا نگہبان صفحہ ۱۵۵)(ضرب حیدری صفحہ 88) حضرت علی مرتضیٰ فرم...

طواف کے بعد نماز

بسم اللہ الرحمن الرحیم سوال کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عمرہ کرنے کے بعد دو رکعت نماز پڑھنے کا کیا طریقہ ہے؟ اگر ایک عمرہ کا طواف مکمل کیا تو کیا اس طواف کی دو رکعت نماز فوراً پڑھنا ضروری ہے؟ یا دوسرا عمرہ کرنے کے بعد دونوں عمرہ کی دو رکعتیں ایک ساتھ پڑھی جاسکتی ہیں؟ قرآن و حدیث اور اقوالِ علمائے مجتہدین کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ المستفتی: سمیر رضا، چندرپور الجواب وبالله التوفيق صورتِ مسئولہ میں یہ بات واضح رہے کہ عمرہ کے طواف کے بعد پڑھی جانے والی دو رکعتیں نمازِ طواف ہیں۔ حنفی مذہب میں ہر طواف کے بعد دو رکعت نماز واجب ہے ۔ بہارِ شریعت میں ہے: ’’طواف کے بعد مقامِ ابراہیم میں آکر آیتِ کریمہ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى پڑھ کر دو رکعت طواف پڑھے اور یہ نماز واجب ہے۔‘‘ مزید اسی میں ہے: ’’سنت یہ ہے کہ وقتِ کراہت نہ ہو تو طواف کے بعد فوراً نماز پڑھے، بیچ میں فاصلہ نہ ہو، اور اگر نہ پڑھی تو عمر بھر میں جب پڑھے گا ادا ہی ہے قضا نہیں، مگر برا کیا کہ سنت فوت ہوئی۔‘‘ (بہارِ شریعت، جلد اول، ص 1103، مکتبۃ المدینہ) لہٰذا ایک عمرہ کے طواف...