کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ امام پر سہو واجب نہ تو بھول سے سجدہ سہو کر دیا بعد میں معلوم ہوا کہ سجدہ سہو واجب نہ تھا دریافت طلب یہ ہے اب مسبوق کی نماز ہوئی یا نہیں جواب عطاکریں کرم نوازی ہوگی عبداللّٰہ خان باڑی والا گجرات الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسوئلہ میں امام نے سہو کے گمان سے سجدہ سہو کیا تو مسبوق نے بھی اس کی اقتداء کی تو اور سجدہ کیا اور پھر معلوم ہوا کہ واقع میں امام سے کوئی سہو نہ ہوا تھا تو مسبوق کی نماز فاسد قرار پائے گی کیونکہ امام کے سلام پھیرتے ہی وہ (مسبوق ) منفرد ہو گیا تھا انفراد میں اقتداء مفسد نماز ہوتی ہے فقہاء فرماتے ہیں مقام اقتداء میں منفرد ہونا مفسد نماز ہے جیسے کہ مقام انفراد میں اقتداء (ردالمحتار جلد 1 صفحہ 404 ) لیکن فقہاء متاخرین نے صحت نماز کا فیصلہ سناتے ہیں کیونکہ قراء میں احکام شرعیہ سے ناواقفی غالب ہے تو ایسے مقام پر فساد نماز کا حکم لوگوں کے لئے حرج کا باعث ہوگا اور حرج مرفوع ہے اللّٰہ تَعَالٰی فرماتا ہے، اللہ تم پر آسانی...