السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ قبلہ مفتی صاحب کی بارگاہ میں ایک سوال ہے ہمارے یہاں نی مسجد بنائی ہے کچھ ٹالس بچی ہے اس مسجد کے جسٹ پاس میں مدرسہ بن رہا ہے کیا اس میں ٹالس استعمال کر سکتے ہے رہنمائی فرمائیں وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ صورت مسؤلہ میں مسجد کی بچی ٹائلس مدرسہ میں لگانا جائز نہیں ، جیسا کہ مرکز تربیت افتاء میں عالمگیری سے ہے: لایجوز تغیر الوقف عن ھیئتہ ترجمہ:وقف کی ھییت بدلنہ جایز نہیں فتاویٰ مرکز تربیت افتاء -٢ صفحہ:١٨٦) لیکن جو ٹائلس بچی ہیں اگر وہ آئیندہ مسجد کے کام کی نہیں ،تو اسکی جو قیمت بنتی ہو وہ قیمت مسجد میں دیکر ،پھر اسے مدرسہ میں لگانا جائز ہوگا واللہ تعالیٰ اعلم مفتی ادارہ ایم جے اکبری قادری حنفی دارالافتاء فیضان مدینہ ،گجرات