نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

فروری 26, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

عورت کھیتی ہے

سوال:-عورت کو قرآن مجید میں کھیتی کہا گیا اس کے معنی کیا ہے؟ الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ عورت کو کھیتیاں اس لیے فرمایا کیونکہ اس سے اولاد حاصل ہوتی ہے  صراط الجنان میں ہے: نِسَآؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ:تمہاری عورتیں تمہارے لئے کھیتیاں ہیں۔}عورتوں سے متعلق فرمایا کہ وہ تمہاری کھیتیاں ہیں یعنی عورتوں کی قربت سے نسل حاصل کرنے کا ارادہ کرو ،نہ کہ صرف اپنی خواہش پوری کرنے کا۔ نیز عورت سے ہر طرح ہم بستری جائز ہے لیٹ کر، بیٹھ کر ، کھڑے کھڑے ، بشرطیکہ صحبت اگلے مقام میں ہو کیونکہ یہی راستہ کھیتی یعنی اولاد کا ثمرہ حاصل کرنے کا ہے۔ صراط الجنان تحت سورہ بقرہ آیت:٢٢٣) واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ مفتی ادارہ ایم جے اکبری قادری حنفی دارالافتاء فیضان مدینہ

زکوةوقت پر ادا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ ایک شخص سال ختم ہونے کے بعد بھی اگلے رمضان تک زکوٰۃ جمع کرکے رکھتا ہے کہ اگر کوئی حقدار بیچ میں آۓ تو اسے دیدیا جائے ،اسکا یہ عمل شرعاً کیسا ہے؟اور جب ایڈوانس میں زکوت نکالنے کا کہا گیا تو عزر یہ پیش کرتا ہے کہ ہمارے پاس رقم نہیں ہوتی اس طرح کرنا کیسا ؟ اشرف میمن  وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ  صورت مسئولہ میں سال ختم ہونے کے بعد زکوٰۃ کو اگلے رمضان تک بچا کے رکھنا اور  یہ عزر کرنا کہ ہمارے پاس ایڈوانس میں رقم نہیں ہوتی قابل قبول  نہیں فتاویٰ اہل السنت احکام زکوت میں ہے :-بغیر عزر (زکوت کی ) ادائیگی مؤخر کرنا مکروہ تحریمی ہے  (فتاویٰ اہل السنت احکام زکوت صفحہ:١٥٣) لھذا  سال مکمل ہونے کے بعد جتنی تاخیر کرینگے گنہگار ہونگے اور زکوٰۃ ادا تبھی ہوگی جب اس کے حقدار کو مالک بھی بنا دیا گیا ہو صرف اس نیت سے روپے الگ کر دینا کہ یہ زکوت کے روپے ہے زکوٰۃ ادا نہ ہوگی واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ مفتی ادارہ دارالافتاء فیضان مدینہ