نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

فروری 4, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

منافق کے پاس نہ بیٹھے قرآن

القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء آیت نمبر 140 ترجمہ: اور خدا نے تم (مومنوں) پر اپنی کتاب میں (یہ حکم) نازل فرمایا ہے کہ جب تم (کہیں) سنو کہ خدا کی آیتوں سے انکار ہو رہا ہے اور ان کی ہنسی اڑائی جاتی ہے تو جب تک وہ لوگ اور باتیں (نہ) کرنے لگیں ان کے پاس مت بیٹھو ورنہ تم بھی انہیں جیسے ہوجاؤ گے کچھ شک نہیں کہ خدا منافقوں اور کافروں (سب کو) دوزخ میں اکٹھا کرنے والا ہے

اللہ فسادات کو پسند نہیں کرتا

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 205 ترجمہ: اور جب پیٹھ پھیر کر چلا جاتا ہے تو زمین پر دوڑتا پھرتا ہے تاکہ اس میں فتنہ انگیزی کرے اور کھیتی کو (برباد) اور (انسانوں اور حیوانوں کی نسل کو نابود کر دے اور خدا فتنہ انگیزی کو پسند نہیں کرتا