بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بد مذہبوں کا ہر فرد کافر ہے یعنی بعض وہ بد مذہب جو ان کے اکابروں کے کفریہ نظریات و کفریہ عبارات سے یا واقف نہیں ہیں یا انہیں یہ سکھایا جاتا ہو کہ یہ مولویوں کی آپسی تعصبات کی وجہ سے کفریہ فتوے لگا دیے جاتے ہیں اور وہ عوامی بد مذہب جہلا ہوتے ہیں یہ لوگ چاہے تبلیغی جماعت والے ہو یا اہل حدیث یا کوئی دوسرے بدمذہب فرقے سے تعلق رکھتے ہو تو اب طلب امر بات یہ ہے کہ بد مذہبوں کا ہر فرد کافر ہے اور ان کا ذبیحہ حرام ہے اور انکو سلام کرنا اور مغفرت کی دعا کرنا حرام ہے یا نہیں بینوا تاجرو۔ ساءل علی بخش اکبری راجستھانی *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* بدمزہب لوگ جو اپنے پیشواؤں کے عقائد کفریات سے واقف نہیں ہیں اور نہ ہی ان لوگوں سے کوئی کفر سرزد ہوا تو اس پر حکم کفر تو نہیں لگائے گئے مگر یہ لوگ گمراہ تو ضرور ہے اور گمراہ لوگوں سے دور رہنے کا حکم ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایسے لوگوں سے ...