نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اکتوبر 13, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

قبر ‏دھنس ‏جائے

دفن کے وقت قبر دھنس جائے؟  السلام علیکم و رحمت اللہ بر کا تہ علماء اکرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ اگر میت دفنانے کے بعد قبر دھنس جائے اور سب لوگ موجود ہیں اب کیا حکم ہے  میر محمد صدیقی باڑمیر راجستھان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  مردے کو دفن کرنے کے بعد قبر کھولنا جائز نہیں اور نہ دوسری جگہ منتقل کرنےکی اجازت علماء فرماتے ہیں  اگر گمان ہو کہ میت کا کوئی ہڈی (یا کوئی بھی عضو) باقی ہے تو اس کی قبر کھولنا حرام ہے۔ اس حرمت سے چند باتیں مستثنیٰ ہیں: ان میں سے ایک یہ ہے کہ میت کو ہتھیائی ہوئی زمین پر دفن کیا جائے اور مالک زمین کی قیمت لینے سے انکار کر دے یا جس زمین کو غصب کر کے میت دفنائی گئی ہے اس زمین کا مالک وہاں دفنانے پر راضی نہ ہو(تو قبر کھول کر میت کو منتقل کیا جائے گا)، اور اگر جان بوجھ کر یا بےخبری میں میت کے ساتھ کچھ مال دفن ہو گیا ہے (تو ایسی صورت میں بھی قبر کو کھولنا جائز ہے) قطع نظر اس کے کہ مال میت کا تھا یا کسی دوسرے کا، زیادہ تھا یا کم‘ بھلے ایک درہم ...

طلاق ‏تفویض ‏؟

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب آپ کی بارگاہ میں سوال ہے کہ میری دو طلاق پہلے ہو چکی ہے ایک طلاق باقی تھی وہ میں نے کسی دوست کو تفویض کردی تھی، اب اگر میں تیسری طلاق بھی بول دیا بغیر اپنے دوست سے واپس لیے ہوئے، تو کیا طلاق ہو جائے گی، اسلام علیکم مفتی صاحب میں آپ کی بارگاہ میں سوال ہے میں نے میرے بچوں کی امی کو یہ کہا کہ وہ اگر دو دن کے اندر اندر میرے گھر نہیں آتی تو طلاق، اور پھر میں ان کے آنے سے پہلے ہی، میں اگر اکیلے میں کہہ دوں کی اگر وہ سوموار تک یا یہ وقت ختم ہونے تک بھی نہیں آتی تب بھی اس کو طلاق نہیں، تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی، زید گجرات *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* طلاق تفویض کرنے سے آپ کا اختیار ختم نہیں ہوتا طلاق کا حق اب بھی آپ کے پاس تھا قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم *انما الطلاق لمن اخذ بالساق*  *ابن ماجہ رقم الحدیث 2081*  سوال 2  آپ نے کہا کہ  دو دن کے اندر اندر میرے گھر نہیں آتی تو طلاق ،اب آپ اس الفاظ سے رجوع نہیں کر سکتے جی...

بچے ‏کے ‏دودھ ‏پینے ‏کی ‏مدت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته محترم مفتی صاحب مدظلہ العالی، حسب ذیل سوالات کے قرآن ‌و حدیث کی روشنی میں جوابات عنایت فرمائیں آپ کی کرم نوازیش ہوگی۔ اللّٰه کریم آپ کو ‌جزا‌ء خیر عطا فرمائے۔ ( سوال ١ ) بپے کی ولادت کے دو سال بعد بھی دودھ بھر جاتا ہے۔ یہاں تک کہ کپڑے پر ظاہر ہوتا ہے۔  ماہر نسوانیت گاینیکولوجسٹ ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا انہوں بتایا کہ یہ قدرتی‌ معاملہ ہے اس میں ‌دخل‌ نہ کریں بلکہ یہ اپنے آپ بند ہو جائے گا۔ مگر احتیاط‌‌ میں یہ بتایا گیا ہے کہ دودھ ذیادہ آنے پر ملک پمپ سے نکالنا ہی ہوگا ورنا پستانوں میں دودھ جمع ہو جانے پر ایک طرح‌‌کی گانٹھ ہو سکتی ہے ‌یا‌ بریسٹ کینسر ‌بھی ہونے کے امکان ‌ہے لہذا پمپ سے دودھ نکالنا پڑتا ہے۔ پمپ‌‌ کے ساتھ ایک‌ پلاسٹک کا جار‌ ہوتا ہے اور دودھ اس میں ‌جمع ہوتا ہے۔ اب یہ دودھ کا کیا کریں۔ کون پی سکتاہے؟ کیا بچے کو دوسرے دودھ کے ساتھ ملاکر دیں سکتے ہیں؟ پمپ سے نکالا گیا وہ دودھ کیا شوہر نے جان بوجھ کر یا انجان میں پی لیا تو نکاح ٹوٹ گیا؟ ( سوال ٢ ) گھر میں کسی فرد کا انتقال ہوا تو اب کیا اسلام میں ایسا کوئی شرعی حکم ہے...

عدت ‏غیر ‏مدخولہ

علمائے کرام  کی بارگاه ميں گزارش ہے کہ اس سوال کا جواب عنایت فرمایے 👇🏻 جو مرد صحبت کے قابل نہ ہو۔۔ وہ عورت کو طلاق دے تو اس کی عدت ہو گی خلوت صحیحہ بھی ہوئی ہے دخول نہیں ہوا کیونکہ وہ تو دخول کے قابل نہیں تھا اس کے علاوہ بقیہ بوس و کنار بھی ہوا ہے ۔۔۔؟؟؟ عبد المصطفی قادری *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* صورت مسوئلہ میں عدت واجب ہے جیسا مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں نکاح زائل ہونے کے بعد اس وقت عدت ہے کہ شوہر کا انتقال ہوا ہو یا *خلوت صحیحہ ہوئی ہو*   *بہار شریعت حصہ ہشتم* *📕فتاوٰی برکاتہ صفحہ 165*  *فتاوی عالمگیری جلد دوم صفحہ 534*     خلاصہ کلام دخول ہوا یا نہیں مگر خلوت صحیحہ ہوئی ہے اس لیے عدت تین حیض کی اس پر لازم *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی* ✍🏻 *تاریخ 20 اکتوبر 2020 بروز منگل *

حرمت ‏شہوت

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں ھندہ, زید کی بیوی ہے اور بکر کی بہو اب ھندہ کا کہنا ہے کے بکر جو اسکے سسر ہے اسنے شہوت کے ساتھ چھوا اور بکر (سسر) کا کہنا ہے کہ میں نے نہیں چھوا اب زید کے لئے کیا حکم ہے کیا ھندہ زید کے نکاح میں ہے کہ نہیں؟ السائل : سید محمد عرفان شاہ ===== *وعليكم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* ====== *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* صورت مسوئلہ میں ہندہ نے جو الزام بکر پر لگایا ہے اور بکر اس الزام سے انکار کر رہا ہے تو ہندہ پر گواہ پیش کرنا لازم ہے اور اگر ہندہ گواہ پیش نہ کرے تو بکر کا قول مان لیا جائے گا جیسا کہ علامہ مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں عورت نے دعوٰی کیا کہ مرد نے اس کے اصول و فروع کو بشہوت چھوا یا بوسہ لیا یا کوئی اور بات کی ہے جس سے حرمت ثابت ہوتی ہے اور مرد  نےانکار کیا تو قول مرد کا لیا جائے گا جبکہ عورت گواہ نہ پیش کر سکے *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* فقیر *ابو احمد ایم جے اکبری قادری حن...

خلع ‏سے ‏طلاق ‏؟

السلام عليكم و رحمتہ اللہ برکاتہ مفتی صاحب  میرا یہ سوال ہے کہ عورت کے خلع لینے سے  کتنی طلاق واقع ہوگی اور یہ رجوع کرنا چاہیے تو اس کی صورت کیاہے جواب عنایت فرمائیں، ¿¿¿                 *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* اس سوال کے جواب میں دارالافتاء فیضان مدینہ کے ناظم حضرت مولانا ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری صاحب فرماتے ہیں 👇🏻 *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* خلع سے طلاق بائن واقع ہو جاتی ہے *بہار شریعت حصہ ہشتم صفحہ 196* 📙اور حدیث پاک میں ہے  حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ آلہ وسلم سے بیان کیا ہے کہ خلع سے طلاق بائن ہو جاتی ہے۔ *دار قطني، السنن، 4: 45، رقم: 134*، 📗 بائن وہ طلاق ہے جس میں شوہر بغیر نکاح کے عورت سے ازداجی تعلقات قائم نہیں کرسکتا۔ طلاق بائن کے ہوتے ہی عورت فوراً اس کے نکاح سے نکل جاتی ہے۔ خلع کی صورت میں چونکہ طلاق بائن ہوتی ہے، لہذا رجوع نہیں، بلکہ تجدید نکاح ہو سکتا۔ اگر فریقین باہمی رضامندی سے از...