نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

دسمبر 21, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نماز میں ثنا۶؟

نماز میں ثنا پڑھنا کیسا ؟ کیا ہر رکعت میں ثنا پڑھنا فرض ہے ؟ صرف پہلی رکعت میں ثنا پڑھی ،دوسری ،تیسری اور چوتھی میں نہیں پڑھی تو نماز کا کیا حکم ہے؟ اکرم میاں -چندرپور الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ (١) نماز میں ثنا پڑھنا سنت ہے (فتاویٰ شامی -٢ صفحہ:٢٨١-) نماز  میں ثنا پڑھنا سنت ہے فرض نہیں (ایضاً) (٣) نماز ہو جاۓگی بلکہ اگر بھول سے پہلی میں بھی نہ پڑھی پھر بھی ہو جائے گی ،کیونکہ سنت کے ترک سے ثواب کم ہو جاتا ہے ،لیکن نماز ہو جاۓگی (کتب فقہ) *الجواب صحیح* مفتی ادارہ -ایم جے اکبری قادری حنفی دارالافتاء فیضان مدینہ -گجرات