السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین خالد کی ماں کا گردہ ( kidney ) خراب ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خالد اپنا ایک گردہ ( kidney ) ماں کو ڈونیٹ( donet) کردے تو ماں کی جان کو بچایا جا سکتا ہے تو کیا خالد اپنا گردہ نکلوا سکتا ہے؟ السائل: احمد شاہ سید كچھ بھوج وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں خالد کو یہ اجازت نہیں ہے کہ وہ اپنا گردہ ماں کو دے کیونکہ انسان اپنے جسم کا مالک نہیں ہے اللہ تَعَالٰی فرماتا! اِنَّ اللّٰهَ اشْتَرٰى مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَنْفُسَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ بِاَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَؕ بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اس بدلے میں خرید لئے کہ ان کے لیے جنت ہے (سورتہ التوبہ 11 ) انسان کے اعضاء اس کے پاس اللہ تعالیٰ کی امانت ہیں، جنہیں خود جائز حدود میں استعمال کرنے اور ان سے نفع اٹھانے کا انسان کو حق حاصل ہے، لیکن انسان اپنے اعضاء کا مالک نہیں ہوتا، نہ ہی انسانی اعضاء مال ہیں ؛ اس لیے نہ...