پیداوار کی عشر نکال نے کے بعد جو رقم بچے کیا اس پر زکوٰۃ بھی نکالنی ہوگی ؟ صورت مسؤلہ میں اس رقم پر اس سال زکوت نہیں نکالینگے اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے وَ اٰتُوْا حَقَّهٗ یَوْمَ حَصَادِهٖ (سورہ انعام -١٤١) ترجمہ کنز العرفان :اور اس کی کٹائی کے دن اس کا حق دو-- اسکی تفسیر میں علامہ غلام رسول سعیدی رحمت اللہ فرماتے ہیں: حضرت ابن عمر و مجاہد رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ یہ ایت محکمہ ہے اور فصل کی کٹائی کے وقت اسکا حق ادا کرنے واجب ہے *اور یہ حق زکوٰۃ کے علاوہ ہے* تفسیر تبیان القرآن ج-٣ ص:٦٧١) لہذا سورت مسؤلہ میں جس پیداوار کا عشر ادا کر* دیا گیا اس رقم پر اس وقت تک زکوٰۃ نہیں جب تک اس پر سال نہ گزر جائے ختم سال پر دیگر شرائط کے ساتھ زکوٰۃ فرض ہوگی واللہ اعلم ورسولہ مفتی ادارہ ایم جے اکبری قادری حنفی دارالافتاء فیضان مدینہ گجرات