السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ مفتی صاحب کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے امام نے عشاء کی آخری رکعت کے قاعدے میں التحیات اور دعا ماثورہ وغیرہ پرھ لیا پھر کسی نے لقمہ دیا مگر امام کو آواز نہیں آئی ،تو امام نے پانچویں کا سجدہ بھی کر لیا اور پھر سجدہ سہو سے نماز مکمل کی کیا یہ نماز ہو جاۓگی ؟ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صورت مسئولہ میں سجدۂ سہو سے امام کی نماز ہوگئی اور لیکن اگر کوئی مسبوق تھا تو اس کی فاسد ہوگئی تفصیل اس کی یہ ہے ...... مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں: اگر بقدر تشہد قعدۂ اخیرہ کر چکا ہے اور کھڑا ہوگیا تو جب تک اس رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو لوٹ آئے اور سجدۂ سہو کر کے سلام پھیر دے اور اگر قیام ہی کی حالت میں سلام پھیر دیا تو بھی نماز ہو جائے گی مگر سنت ترک ہوئی اور اس صورت میں اگر امام کھڑا ہوگیا تو مقتدی اس کا ساتھ نہ دیں بلکہ بیٹھے ہوئے انتظار کریں اگر لوٹ آیا ساتھ ہولیں اور نہ لوٹا اور سجدہ کر لیا تو مقتدی سلام پھیر دیں اور امام ایک رکعت اور ملائے کہ یہ دو نفل ہو جائیں اور سجدۂ سہو کر ...