نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

خوش کے مستحق اللہ و رسولہ

القرآن - سورۃ نمبر 9 التوبة آیت نمبر 62 ترجمہ: مومنو! یہ لوگ تمہارے سامنے خدا کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم کو خوش کر دیں۔ حالانکہ اگر یہ (دل سے) مومن ہوتے تو خدا اور اس کے پیغمبر خوش کرنے کے زیادہ مستحق ہیں

عزت تو اللہ و رسولہ

القرآن - سورۃ نمبر 63 المنافقون آیت نمبر 8 ترجمہ: کہتے ہیں کہ اگر ہم لوٹ کر مدینے پہنچے تو عزت والے ذلیل لوگوں کو وہاں سے نکال باہر کریں گے۔ حالانکہ عزت خدا کی ہے اور اس کے رسول کی اور مومنوں کی لیکن منافق نہیں جانتے  ؏

تم بہترین امت

القرآن - سورۃ نمبر 3 آل عمران آیت نمبر 110 ترجمہ: (مومنو) جتنی امتیں (یعنی قومیں) لوگوں میں پیدا ہوئیں تم ان سب سے بہتر ہو کہ نیک کام کرنے کو کہتے ہو اور برے کاموں سے منع کرتے ہو اور خدا پر ایمان رکھتے ہو اور اگر اہلِ کتاب بھی ایمان لے آتے تو ان کے لیے بہت اچھا ہوتا ان میں ایمان لانے والے بھی ہیں (لیکن تھوڑے) اور اکثر نافرمان ہیں

حضور کی بارگاہ میں حاضر ہو توبہ کرے

القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء آیت نمبر 64 ترجمہ: اور ہم نے جو پیغمبر بھیجا ہے اس لئے بھیجا ہے کہ خدا کے فرمان کے مطابق اس کا حکم مانا جائے اور یہ لوگ جب اپنے حق میں ظلم کر بیٹھے تھے اگر تمہارے پاس آتے اور خدا سے بخشش مانگتے اور رسول (خدا) بھی ان کے لئے بخشش طلب کرتے تو خدا کو معاف کرنے والا (اور) مہربان پاتے

عشر واجب

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 267 ترجمہ: مومنو! جو پاکیزہ اور عمدہ مال تم کماتے ہوں اور جو چیزیں ہم تمہارے لئے زمین سےنکالتے ہیں ان میں سے (راہ خدا میں) خرچ کرو۔ اور بری اور ناپاک چیزیں دینے کا قصد نہ کرنا کہ (اگر وہ چیزیں تمہیں دی جائیں تو) بجز اس کے کہ (لیتے وقت) آنکھیں بند کرلو ان کو کبھی نہ لو۔ اور جان رکھو کہ خدا بےپروا (اور) قابل ستائش ہے القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 141 ترجمہ: اور خدا ہی تو ہے جس نے باغ پیدا کئے چھتریوں پر چڑھائے ہوئے بھی اور جو چھتریوں پر نہیں چڑھائے ہوئے وہ بھی اور کھجور اور کھیتی جن کے طرح طرح کے پھل ہوتے ہیں اور زیتون اور انار جو (بعض باتوں میں) ایک دوسرے سے ملتے ہیں جب یہ چیزیں پھلیں تو ان کے پھل کھاؤ اور جس دن (پھل توڑو اور کھیتی) کاٹو تو خدا کا حق بھی اس میں سے ادا کرو اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بیجا اڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا

توبہ والے اور صفائی ستھرائی

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 222 ترجمہ: اور تم سے حیض کے بارے میں دریافت کرتے ہیں کہہ دو وہ تو نجاست ہے سو ایام حیض میں عورتوں سے کنا رہ کش رہو اور جب تک پاک نہ ہوجائیں ان سے مقاربت نہ کرو ہاں جب پاک ہوجائیں تو جس طریق سے خدا نے تمہیں ارشاد فرمایا ہے ان کے پاس جاؤ کچھ شک نہیں کہ خدا توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے

مؤمن کے لئے مناسب نہیں کہ ہلاکت میں پیش کر

جامع ترمذی کتاب: فتنوں کا بیان حدیث نمبر: 2254 ترجمہ: حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا:  مومن کے لیے مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنے نفس کو ذلیل کرے ، صحابہ نے عرض کیا: اپنے نفس کو کیسے ذلیل کرے گا؟ آپ نے فرمایا:  اپنے آپ کو ایسی مصیبت سے دو چار کرے جسے جھیلنے کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو ۔     امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔     تخریج دارالدعوہ:  سنن ابن ماجہ/الفتن ٢١ (٤٠١٦) (تحفة الأشراف: ٣٣٠٥)، و مسند احمد (٥/٤٠٥) (صحیح  )     قال الشيخ الألباني:  صحيح، ابن ماجة (4016)     صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2254