نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اللہ کی حضور جھک

القرآن - سورۃ نمبر 3 آل عمران آیت نمبر 20 ترجمہ: اے پیغمبر اگر یہ لوگ تم سے جھگڑنے لگیں تو کہنا کہ میں اور میرے پیرو تو خدا کے فرمانبردار ہو چکے اور اہل کتاب اور ان پڑھ لوگوں سے کہو کہ کیا تم بھی (خدا کے فرمانبردار بنتے ہو) اور اسلام لاتے ہو؟ اگر یہ لوگ اسلام لے آئیں تو بے شک ہدایت پالیں اور اگر (تمہارا کہا) نہ مانیں تو تمہارا کام صرف خدا کا پیغام پہنچا دینا ہے اور خدا (اپنے) بندوں کو دیکھ رہا ہے  ؏

علماء گواہی دے

القرآن - سورۃ نمبر 3 آل عمران آیت نمبر 18 ترجمہ: خدا تو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتے اور علم والے لوگ جو انصاف پر قائم ہیں وہ بھی (گواہی دیتے ہیں کہ) اس غالب حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں

نہ مال نہ اولاد بچانے والی

القرآن - سورۃ نمبر 3 آل عمران آیت نمبر 10 ترجمہ: جو لوگ کافر ہوئے (اس دن) نہ تو ان کا مال ہی خدا (کے عذاب) سے ان کو بچا سکے گا اور نہ ان کی اولاد ہی (کچھ کام آئے گی) اور یہ لوگ آتش (جہنم) کا ایندھن ہوں گے

مستحب کو لازم حکم کا ثواب

جامع ترمذی کتاب: جمعہ کا بیان باب: جمعہ کے دن سفر کرنا حدیث نمبر: 527 ترجمہ: عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ  نبی اکرم  ﷺ  نے عبداللہ بن رواحہ ؓ کو ایک سریہ میں بھیجا، اتفاق سے وہ جمعہ کا دن تھا، ان کے ساتھی صبح سویرے روانہ ہوگئے، انہوں نے  (اپنے جی میں)  کہا: میں پیچھے رہ جاتا ہوں، اور رسول اللہ  ﷺ  کے ساتھ نماز پڑھ لیتا ہوں۔ پھر میں ان لوگوں سے جا ملوں گا، چناچہ جب انہوں نے نبی اکرم  ﷺ  کے ساتھ نماز پڑھی، تو آپ نے انہیں دیکھ کر فرمایا:  تمہیں کس چیز نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ جانے سے روک دیا؟ ، عرض کیا: میں نے چاہا کہ میں آپ کے ساتھ نماز پڑھ لوں پھر میں ان سے جا ملوں گا۔ آپ نے فرمایا:  اگر تم جو کچھ زمین میں ہے سب خرچ کر ڈالو تو بھی ان کے صبح روانہ ہونے کا ثواب نہیں پاس کو گے ۔     امام ترمذی کہتے ہیں:  ١- یہ حدیث غریب ہے، ہم صرف اسی سند سے اسے جانتے ہیں،  ٢- یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ شعبہ کہتے ہیں کہ حکم نے مقسم سے صرف پانچ حدیثیں سنی ہیں اور شعبہ نے انہیں گن کر بتایا تو یہ حدیث شعبہ کی گنی ہوئی حدیثوں میں نہی...

نمازی کی وجہ سے عذاب

🌴🌴🌴🌴🌴🌴 امام ابن جریر اور امام ابن عدی نے سند ضعیف کے ساتھ حضرت ابن عمر (رض) سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالی نیک مسلمان کے سبب سے اس کے پڑوس کے سو گھروں سے بلاؤں کو دور کردیتا ہے۔ - امام ابن جریر نے سند ضعیف کے ساتھ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالی ایک نیک مسلمان کے سبب سے اس کی اولاد ‘ اولاد در اولاد ‘ اس کے اہل خانہ اور اس کے پڑوس کی اصلاح فرما دیتا ہے اور جب تک وہ شخص ان میں رہے اللہ تعالی ان کی حفاظت فرماتا ہے۔ - امام ابن ابی حاتم اور امام بیہقی نے ” شعب الایمان “ میں روایت کیا ہے کہ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : اللہ تعالی نمازیوں کے سبب بےنمازیوں سے عذاب کو دور کردیتا ہے ‘ اور حج کرنے والوں کے سبب سے حج نہ کرنے والوں سے عذاب کو دور کردیتا ہے ‘ زکوۃ نہ دینے والوں کے عذاب کو دور کردیتا ہے۔ -،(۔تفسیر فرقان جلد اوّل صفہ549 )سورہ البقرہ ایت 251

اس دن سے ڑرو

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 281 ترجمہ: اور اس دن سے ڈرو جب کہ تم خدا کے حضور میں لوٹ کر جاؤ گے اور ہر شخص اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا۔ اور کسی کا کچھ نقصان نہ ہوگا  ؏

تم ظلم نہ کرو سود اللہ سے جنگ

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 279 ترجمہ: اگر ایسا نہ کرو گے تو خبردار ہوجاؤ (کہ تم) خدا اور رسول سے جنگ کرنے کے لئے (تیار ہوتے ہو) اور اگر توبہ کرلو گے (اور سود چھوڑ دو گے) تو تم کو اپنی اصل رقم لینے کا حق ہے جس میں نہ اوروں کا نقصان اور تمہارا نقصان