دارالافتا۶ فیضان مدینہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے ہندہ کو تین طلاقیں دی تھی ہندہ نے عدت گزرنے کے بعد بکر سے حلالہ کیا (نکاح کیا ) مگر بکر سے طلاق حاصل کرنے کے بعد ہندہ کو ابھی تک حیض نہیں آیا حالانکہ وہ حاملہ بھی نہیں ہے وقت 6 ماہ ہو چکے ہیں دریافت طلب امر یہ ہے کہ ہندہ کی عدت کیسے ختم ہوگی اور کب ہندہ پھر سے زید سے نکاح کر سکتی ہے جواب عنایت فرمائیں سائل محمد علی بوڈارمورا انجار کچھ گجرات نوٹ ہندہ کی عمر 30 سال کی ہے اور حیض کسی بیماری کی وجہ سے بند ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* مطلقہ مدخولہ کی عدت تین حیض ہے اللہ تعالی فرماتا ہے، اور طلاق والی عورتیں اپنی جانوں کو تین حیض تک روکے رکھے اور انھیں حلال نہیں کہ اس کو چھپائیں جو اللہ نے ان کے پیٹ میں پیدا کیا ہے الخ ( *سورتہ البقرہ آیت 228 )* اس آیت مبارکہ سے معلوم ہوا کہ تین حیض کی حکمت یہ ہے کہ عورت اگر حاملہ ہے تو اتنے وقت میں معلوم ہو جائے اور غیر مدخولہ کی کوئی عدت نہیں ...