نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پہلے وضو یا نماز فرض؟

السلام عکیکم 
سوال کیا فرماتے ہے علماء کرام مسئلہ زیل میں کہ پہلے وضو فرض ہوا تھا یا نماز جواب عنائت فرمائے سائل محمد علی نویانال کچھ

الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ
سیرت مصطفی ﷺ پر نظر کرنے سے بہی ظاہر ہے کہ وضو نماز سے پہلے فرض تھا اگرچہ اسکی فرضیت کی آیت بعد میں نازل ہوئی
 چیسا کہ 
حکیم الامت مفسر قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں:
آیات نماز ہجرت سے پہلے آئی اور آیات وضو ہجرت کے بعد سورہ مائدہ میں آئی مگر اس دراز زمانے میں حضور ﷺ نے وضو کرکے نمازیں  پڑھیں اور لوگوں کو پڑھائںں 
(تفسیر نور العرفان تحت سورہ بقرہ آیت:١ -صفحہ:٣  (مطبوعہ فرید بک ڈپو -دہلی)

اور علامہ غلام رسول سعیدی عیلہ رحمت اللہ القوی فرماتے ہیں:-آیت وضو اجماعا مدنی ہے اور تمام اہل سیرت کا اس پر اجماع ہے کہ وضو اور غسل مکہ میں نماز کے ساتھ فرض ہو گیے تھے اور نبی ﷺنے کبھی بغیر وضو نماز نہیں پڑھی بلکہ ہم سے پہلی شریعت میں بھی وضو فرض تھا کیونکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: یہ میرا وضو ہے اور مجھ سے پہلے انبیاء کا وضو ہے 
اور اصول فقہ میں یہ مقرر ہے کہ جب اللہ اور اسکا رسول بغیر انکار کے کوئی قصہ بیان کریں اور اسکا نسخ ظاہر نہ ہو تو وہ بھی ہماری شریعت  ہے اور اس آیت (جس میں وضو کی فرضیت کا بیان ہے )کے نزول کا فائدہ یہ ہے کہ جو حکم پہلے ثابت ہو چکا تھا اسکو مقرر اور ثابت کیا جائے
(تفسیر تبیان القرآن -جلد-٣ صفحہ:٩٥ (مکتبہ ادبی دنیا)
معلوم ہوا کے وضو کی فرضیت کی آیت اگرچہ نماز کی فرضیت کے  بعد  نازل ہوئی لیکن سابقہ شریعتوں کی طرح ہماری شریعت میں بھی وضو فرض تھا  ،لھاذا معلوم ہوا کہ وضو نماز سے پہلے فرض ہوا 
واللہ اعلم ورسولہ
مفتی ادارہ:ایم جے اکبری قادری حنفی 
دارالافتاء فیضان مدینہ -نیمک نگر گنجا گجرات


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نسبندی کا شرعی حکم

نسبندی کا شرعی حکم روشن تحقیق السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام کہ نس بندی کرانا کیسا ہے جبکہ ڈاکٹر یہ کہے کہ اب یہ عورت مزید بچے پیدا کرے گی، جس سے اسے سخت بیماری پیدا ہونے یا جان کا خطرہ ہے، اور باقی ضبط تولید کے ذرائع سے بھی کبھی خطرہ رہتا ہے، وہ ذرائع فیل ہو جاتے ہیں، اور عورت حاملہ ہو جاتی ہے، اس صورت میں عورت کی مجبوری کو مدنظر رکھتے ہوئے حکم شرعی بیان فرمائیں۔  *سائل: محمد علی باڑمیر*  . وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ  الجواب وباللہ توفیق  نسبندی کی جائز اور ناجائز صورتیں بیان کرتے ہوئے علامہ غلام رسول سعیدی، شرح مسلم جلد سوم میں فرماتے ہیں  1۔ کوئی شخص تنگی رزق کے خوف کی وجہ سے خاندانی منصوبہ بندی (نسبندی کرواتا ہے) اصلًا جائز نہیں ہے، یہ اس لیے کہ حرمت کی علت تنگی رزق کا ہونا قرآن مجید میں مذموم ہے: "لا تقتلوا اولادکم من املاق   (سورہ نمبر 6آیت 151" 2۔ اور کوئی شخص لڑکیوں کی پیدائش سے احتراز کے لیے ضبط تولید کرے، کیونکہ ان کی پرورش میں مشقت اور عار کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور یہ نیت زمانہ جاہلیت کے مشرکین ...

حربی سے سود لینے کا حکم روشن تحقیق

حربی سے سود لینے کا حکم ؟ دارالافتاء گلزارِ طیبہ کی یہ علمی تحقیق نہایت دقیق، جامع اور بصیرت افروز ہے۔ اس میں جہاں امام ابو حنیفہؒ کے قول کا صحیح مفہوم واضح کیا گیا ہے، وہیں اس کے غلط استعمالات اور اس کے دینی، سماجی و بین الاقوامی مضمرات پر بھی مدلل کلام کیا گیا ہے۔ علمی و ادبی تاثرات: 1. محققانہ اسلوب: تحقیق کی بنیاد قرآنی آیات، صحیح احادیث اور فقہاء کی معتبر تشریحات پر رکھی گئی ہے۔ علامہ ابن قدامہ، علامہ سعیدی، امام ابن ہمام، امام شافعی، سرخسی وغیرہ جیسے جلیل القدر علماء کے اقوال سے مزین یہ رسالہ اسلوبِ تحقیق کا عمدہ نمونہ ہے۔ 2. فقہی توازن و اعتدال: تحقیق میں نہ صرف مختلف اقوال کا ذکر کیا گیا بلکہ ان کا تجزیہ بھی علمی انداز میں کیا گیا ہے، جو قاری کو یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ امام ابو حنیفہؒ کا اصل مدعا کیا تھا، اور بعد کے علماء نے ان کے قول کو کس حد تک محدود کیا ہے۔ 3. دورِ حاضر کے تقاضے: یہ تحقیق صرف نصوص کی بحث نہیں، بلکہ موجودہ حالات کے تناظر میں ایک عملی رہنمائی بھی ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا کے دور میں فتاویٰ کے غلط استعمال، اسلام کے بارے میں پھیلنے والی بدگمانیوں اور ہندوست...

مخلوط تعلیم گاہ؟

سوال 1: بالغ لڑکیاں اس طرح مخلوت  تعلیمگاہو میں تعلیم حاصل کرنا کیسہ؟  سوال 2: کیا راجکوٹ شہر میں کروڑوں روپے کی امدادی  رقم سے ان کے لیے ہاسٹل بنانا جائز ہے؟  سوال نمبر 3: کیا مذکورہ صورت حال عمومےبلویٰ کے زمرے میں آتی ہے؟  سوال 4 بعض لوگ کہتے ہیں کہ کچھ دنیوی علم فرض کفایہ کے زمرے میں آتے ہیں تو پھر وہ کون سا علم ہے جو فرض کفایہ کے زمرے میں آتا ہے؟  اور اس فرضکفایہ علم کو حاصل کرنے کے لیے کیا بالغ لڑکیوں کو مخلوت تعلیم گاہ بھیج کر بھی وہ علم حاصل کرنے کی اجازت ہوگی؟  سوال نمبر 5: بعض لوگ کہتے ہیں کہ مذکورہ حالات میں ہاسٹل بنانا جائز نہیں ہے اور ایسا کرنے والے اور چندہ دینے والے جرم کے مرتکب ہیں تو ایسا کہنے والو کہ لیۓ  کیا حکم ہے؟ الجواب وباللہ  توفیق  صورت موسئولہ میں۔ آپ کے سوالات کے جوابات یہ ہے نمر ۱  بالغ لڑکیوں کا مخلوط تعلیمگاہ میں تعلیم حاصل کرنا ناجائز و حرام ہے  اللہ تعالی فرماتا ہے وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِكُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِیَّةِ الْاُوْلٰى  اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور بے پردہ نہ...