اذان کے وقت نماز پڑھنا کیسا ؟ اور اذان کے وقت نیک کام کرے تو گنہگار ہونگے ؟
دعائے قنوت کی جگہ اور دعا بڑھ سکتے ہیں ؟
عمران بھائی
الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ
اذان کے درمیان نماز یا دیگر عبادات کرنا جایز ہے ،لیکن تعظیم اذان کے لیے حکم یہ ہے کہ تلاوت کرتا ہو تو وہ بھی موقوف کردے
بہار شریعت میں ہے
جب اَذان ہو، تو اتنی دیر کے لیے سلام کلام اور جواب سلام، تمام اشغال موقوف کر دے یہاں تک کہ قرآن مجید کی تلاوت میں اَذان کی آواز آئے، تو تلاوت موقوف کر دے اور اَذان کو غور سے سُنے اور جواب دے۔ یوہیں اِقامت میں (بہار شریعت جلد - صفحہ:٤٧٣)
(٢)مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ فرماتے ہیں: دعاء قنوت کا پڑھنا واجب ہے اور اس میں کسی خاص دعا کا پڑھنا ضروری نہیں ،بہتر وہ دعائیں ہیں جو نبی کریم ﷺ سے ثابت ہے اور انکے علاوہ کوئی اور دعا پڑھے جب بھی حرج نہیں (بہر شریعت جلد -١ صفحہ:٦٥٤)
لہذا اگر کوئی اور دعا پڑھنا بھی جایز ہے مگر جو احادیث میں وارد ہے وہی پڑھنی چاہیے کہ اس میں سنت و حدیث دونوں پر عمل بھی ہو جائے گا
واللہ اعلم ورسولہ
مفتی ادارہ ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ ،گجرات

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Gulzaretaibah284@gmail.com