کوئی مشروب ہو جو شراب میں استعمال کیا جاتا ہو اور اس کا استعمال پر گورنمنٹ نے پابندی لگادی ہو کیا اسکا استعمال جانور جیسے گاۓ بھینس میں کر سکتے ہیں ؟
الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ
جو مشروب شراب میں استعمال ہوتا ہے اگر وہ ایسا ہے جس کے استعمال سے شریعت نے منع نہیں کیا تو اس کا استعمال جانور کے لیے بھی جائز ہوگا
تفسیرات احمدیہ میں ہے ---
اباحت من جملہ احکام شرعیہ میں سے ایک حکم ہے ،کیونکہ یہ ایک ایسا حکم ہے جس کے کرنے نہ کرنے کا اختیار ہوتا ہے ،اور ہر وہ کام جس کے کرنے یا اسکے نہ کرنے پر کوئی حرج و ضرر کی کوئی بھی دلیل شرعی نہ پائی جاۓ ،دلیل کا ایسا نہ پایا جانا بذات خود شرعی دلیل ہے جس کے پیش نظر اس کام کے کرنے یا نہ کرنے کا اختیاری حکم ثابت ہوتا ہے (تفسیرات احمدیہ -صفحہ:٢٥)
لیکن چونکہ گورنمنٹ نے اس پر بین لگا دیا ہے تو ضرور وہ انسان کے لیے نقصان دہ ہوگا لیکن اگر یہ ثابت ہو گیا ہو کہ اس کے استعمال سے جانور کو نقصان نہیں ہوتا تو جائز ہے
اور اگر اسکے استعمال سے گورنمنٹ کی طرف سے ہر طرح پابندی ہو تو اسکا استعمال جانور میں بھی جائز نہیں ،کیونکہ حکومت کا وہ حکم یا پابندی جو شریعت سے نا ٹکراتی ہو اس پر عمل کرنا ہوگا کہ عمل نہ کرنے کی وجہ سے حکومت کی طرف سے ہمیں نقصان پہونچنے کا یا ذلت اٹھانے کا اندیشہ ہے
اور اپنے آپ کو ذلت کی جگہ پیش کرنے سے حدیث پاک میں منع کیا گیا ہے
واللہ اعلم ورسولہ
مفتی ادارہ ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ -گجرات

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Gulzaretaibah284@gmail.com