الحمدللہ رب العالمین والصلوتہ والسلام علی سید المرسلین اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم فَسْــٴَـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ(۷) اے لوگو! علم والوں سے پوچھو اگر تم نہیں جانتے۔ علم کی اہمیت اللہ فرماتا ہے ارشادِ باری تعالیٰ ہے : حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے مؤمنوں پر بڑا احسان کیا کہ ان کے درمیان اُنہی میں سے ایک رسول بھیجا جواُن سامنے اللہ کی آیتوں کی تلاوت کرے،اُنہیں پاک صاف بنائے، اُنہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے،جب کہ یہ لوگ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں مبتلا تھے۔(سورۂ آل عمران ۱۶۴) نبی کریم ﷺکا ارشاد ہے: ’’مجھے معلم بناکر بھیجا گیا۔ ‘‘(ابن ماجہ؍ دارمی) آپﷺ میں وہ تمام صفاتِ عالیہ موجود تھیں جو ایک معلمِ کامل میں مطلوب ہیں،آپﷺ کمالِ علم،خلقِ عظیم،اُسوۂ حسنہ ،کمال شفقت ورحمت جیسی صفات سے متصف تھے، آپ ﷺ کی تعلیم وتربیت خود اللہ تعالیٰ نے فرمائی،جیسا کہ قرآنِ کریم میں ارشاد ہے: ’’اور تمہیں اُن باتوں کا علم دیا جو تم نہیں جانتے تھے۔(سورۃالنساء) آپ ﷺ کی عالی صفات میں کمالِ علم،عظیم حکمت،اعلیٰ اخلاق،شاگردوں کے ساتھ شفقت و...