سوال:-عورت کو قرآن مجید میں کھیتی کہا گیا اس کے معنی کیا ہے؟ الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ عورت کو کھیتیاں اس لیے فرمایا کیونکہ اس سے اولاد حاصل ہوتی ہے صراط الجنان میں ہے: نِسَآؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ:تمہاری عورتیں تمہارے لئے کھیتیاں ہیں۔}عورتوں سے متعلق فرمایا کہ وہ تمہاری کھیتیاں ہیں یعنی عورتوں کی قربت سے نسل حاصل کرنے کا ارادہ کرو ،نہ کہ صرف اپنی خواہش پوری کرنے کا۔ نیز عورت سے ہر طرح ہم بستری جائز ہے لیٹ کر، بیٹھ کر ، کھڑے کھڑے ، بشرطیکہ صحبت اگلے مقام میں ہو کیونکہ یہی راستہ کھیتی یعنی اولاد کا ثمرہ حاصل کرنے کا ہے۔ صراط الجنان تحت سورہ بقرہ آیت:٢٢٣) واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ مفتی ادارہ ایم جے اکبری قادری حنفی دارالافتاء فیضان مدینہ