نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جولائی 3, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

فاسق معلن امام

سوال: اگر کوئی امام صاحب کمیٹی یا لوگوں کے ڈر سے، یا اپنے ذاتی فائدے کے لیے جان بوجھ کر جھوٹ بولتے ہوں، تو کیا ایسے امام کے پیچھے نماز ہو جائے گی؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ الجواب: اسلام میں جھوٹ بولنا گناہِ کبیرہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ﴿إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ﴾ ترجمہ: بے شک اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو حد سے بڑھنے والا اور بہت جھوٹا ہو۔ (سورۂ غافر: 28) اور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: "تم جھوٹ سے بچو، کیونکہ جھوٹ گناہ کی طرف لے جاتا ہے، اور گناہ جہنم کی طرف لے جاتا ہے۔" (صحیح بخاری، صحیح مسلم) لہٰذا اگر کوئی امام صاحب اپنے ذاتی مفاد، کمیٹی یا لوگوں کے خوف سے جان بوجھ کر جھوٹ بولتے ہیں، تو وہ سخت گناہ گار ہیں۔ اگر وہ علانیہ اس گناہ پر قائم ہیں تو فاسقِ معلن شمار ہوں گے۔ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: "تمہارے اور فاسق کے درمیان کوئی احترام نہیں۔" (ادب المفرد، حدیث: 1018) اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: "فاسقِ معلن کے پیچھے نماز مک...

امام حسین کے بال سفید ہو گئے تھے

*(میدان کربلا میں امام حسین رضی اللہ عنہ کے بال سفید ہو گۓ تھے روایت کی تحقیق)* کچھ روز پہلے ایک خطیب صاحب نے ایک روایت بیان کی تھی جس میں وہ فرما رہے تھے امام عالی مقام کے بال میدان کربلا میں سفید ہو گۓ تھے، تب اس بات کو لیکر کافی تبصرہ چل رہا تھا سوشل میڈیا پر،  مزید ایک کلپ ڈاکٹر طاہر صاحب کی جس میں وہ یہی روایت بیان فرما رہے تھے میری نظر سے گزری ڈاکٹر طاہر صاحب نے ابن عساکر کا حوالہ دیا مگر جلد نمبر صفحہ نمبر کچھ نہیں بتایا صرف یہ کہتے ہوئے نکل گئے ابن عساکر نے روایت کی ہے، ہمیں لگا چونکہ ڈاکٹر صاحب خطاب فرما رہے تھے، ہو سکتا ہے جلد صفحہ یاد نہ رہا ہو پھر ہم نے ڈاکٹر طاہر صاحب کی کتاب ذبح عظیم ذبح اسماعیل سے ذبح حسین تک میں دیکھا کہ مصنف جب کوئی بات لکھتا ہے تو ذمہداری و مضبوط حوالوں کے ساتھ لکھتا ہے شاید اس کتاب میں مضبوط حوالوں کے ساتھ لکھا گیا ہو ڈاکٹر صاحب نے صفحہ 124 پر یہی روایات لکھی ہے مگر ڈاکٹر صاحب نے وہاں بھی کوئی حوالہ نقل نہیں فرمایا اور ڈاکٹر صاحب یہ کہتے ہوئے نکل گئے کہ راوی کہتا ہے امام عالی مقام کی عمر 56 برس پانچ ماہ پانچ دن تھی مگر سر انور اور ریش مبارک کا ای...