نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جولائی 23, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

عالم دین کی توہین حرام

صحیح العقیدہ سنی  عالم دین کی تحقیر کرناسخت حرام اور محرومیوں کا سبب ہے، اور اگر یہ توہین ان کے عالم دین ہونے کی وجہ سےہو تو پھر  کفر ہے۔  اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ  علمائے دین کی توہین کے متعلق ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں : ”سخت حرام ، سخت گناہ اَشد کبیرہ،  عالمِ دین سنی صحیحُ العقیدہ کہ لوگوں کو حق کی طرف بلائے اور حق بات بتائے محمد رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نائب ہے اس کی تحقیر مَعاذَ اللہ محمد رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی توہین ہے۔(فتاوی رضویہ، ج23، ص649، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)  اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں:” حقیقۃً عالمِ دین ، ہادیِ خلق ، سنی صحیحُ العقیدہ ہو ، عوام کو اس پر اعتراض ، اس کے افعال میں نکتہ چینی ، اس کی عیب بینی حرام حرام حرام اور باعثِ سخت محرومی اور بد نصیبی ہے۔" (فتاویٰ رضویہ ،ج8،ص 97 ،رضا فاؤنڈیشن، لاہور)  اور اگر توہین کرنا ان کے عالم ہونے کی وجہ سے ہو تو یہ کفر ہے،امام اہل سنت علیہ الرحمۃ  فرماتے ہیں:” مطلقًا علمائے دین یا کسی عالم دین کی ان کے عالم ہ...

سنت غیر مؤکدہ ترک کرنے پر

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَىٰ سَيِّدِ الْمُرْسَلِينَ، أَمَّا بَعْدُ: اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا﴾ ترجمہ: اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو اس کی تحقیق کر لیا کرو۔ (سورۂ الحجرات: 49، آیت: 6) اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اہلِ ایمان کو ایک نہایت اہم اصول عطا فرمایا ہے کہ اگر کوئی فاسق کسی شخص یا جماعت کے متعلق کوئی خبر لائے تو صرف اس کی بات سن کر فیصلہ نہ کیا جائے، بلکہ اس کی اچھی طرح تحقیق کی جائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو شخص فسق و نافرمانی میں مبتلا ہو، وہ جھوٹ یا غلط بیانی سے بھی محفوظ نہیں رہتا۔ اگر تحقیق کے بغیر اس کی بات پر یقین کر لیا جائے تو ممکن ہے کسی بے گناہ مسلمان کی عزت، جان یا مال کو نقصان پہنچ جائے، اور بعد میں حقیقت سامنے آنے پر سخت شرمندگی اور ندامت اٹھانی پڑے۔ جیسا کہ آپ سب نے پچھلے چند دنوں سے دیکھا اور سنا کہ ہماری مسجد سے وابستہ ایک فاسقِ معلن نے میرے متعلق مسلمانوں میں یہ غلط فہمی پھیلانے کی کوشش کی کہ: "یہ مفتی س...