نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جون 15, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

محرم الحرام میں باجا بجانے

الجواب وباللہ توفیق  محرم الحرام حرمت و عظمت والا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں گناہوں سے بچنے، سنتوں پر عمل کرنے اور شہدائے کربلا خصوصاً سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صحیح تعلیمات کو عام کرنے کا حکم ہے، نہ کہ ناجائز رسموں، باجوں اور گمراہ فرقوں کے مذہبی شعائر کی اشاعت کا۔ اولاً: DJ اور باجوں کا حکم اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّشْتَرِيْ لَهْوَ الْحَدِيْثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ "اور بعض لوگ لہو کی باتیں خریدتے ہیں تاکہ اللہ کے راستے سے گمراہ کریں۔" (سورۂ لقمان، آیت: 6) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: "والله الذي لا إله غيره هو الغناء" "اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، اس سے مراد گانا بجانا ہے۔" (تفسیر طبری، تفسیر ابن ابی حاتم) اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "ليكونن من أمتي أقوام يستحلون الحر والحرير والخمر والمعازف" "میری امت میں ایسے لوگ ضرور ہوں گے جو زنا، ریشم، شراب اور باجوں کو حلال ٹھہرائیں گے۔" (صحیح بخاری، کتاب الاشربۃ) لہٰذا DJ، باجے اور موسیقی کا استعمال ...

محرم الحرام میں مکان کا افتتاح

🌹 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 🌹 دارالافتاء گلزارِ طیبہ، گجرات محرم الحرام میں شادی، مکان کا افتتاح اور دیگر جائز کاموں کا شرعی حکم السؤال: بعض لوگ کہتے ہیں کہ محرم الحرام میں شادی کرنا، نکاح پڑھانا، نئے مکان کا افتتاح کرنا، گھر میں داخل ہونا، کاروبار شروع کرنا یا دیگر خوشی کے کام انجام دینا جائز نہیں۔ بعض لوگ اس مہینے کو نحوست والا مہینہ سمجھتے ہیں۔ شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟ الجواب وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں  محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ اور اشہرِ حرم میں سے ایک عظیم اور بابرکت مہینہ ہے۔ قرآن و حدیث میں کہیں بھی یہ حکم موجود نہیں کہ اس مہینے میں نکاح، شادی، مکان کا افتتاح، نئے گھر میں منتقل ہونا یا دیگر جائز کام کرنا ممنوع ہو۔ بلکہ شریعتِ مطہرہ ہر وقت نیکی اور جائز کاموں کی ترغیب دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ﴿فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ﴾ ترجمہ: "نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھو۔" (سورۃ البقرۃ، آیت: 148) نیز ارشاد فرمایا: ﴿وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾ ترجمہ: "اور نیکی کے کام کرتے رہو تاکہ تم فلاح پاؤ۔" (سورۃ الحج، آیت: 77) نبی کریم ﷺ ن...