نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اپریل 6, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اختلافی مسائل میں کسی کو فاسق کہنا

السلام علیکم حضرت صاحب زید اور بکر کی بحث دونوں حضور تاج الشریعہ کے مرید ہیں زید نے بکر سے کہا کہ تمہارے پیچھے نماز نہیں ہوگی بکر نے کہا کیوں ؟ زید نے کہا کہ تم حضور تاج الشریعہ کے مرید ہو اور ویڈیو میں نعت تقریر دیکھتے ہو اور لاؤڈ اسپیکر پر نماز پڑھتے ہو - اور یہ ہمارے پیر کے نزدیک حرام ہے - اور حرام کام کرنے والا فاسق ہے - اور فاسق کے پیچھے نماز جائز نہیں! بکر نے کہا کہ ہمارے اکابر علماء اہلسنت میں اختلاف ہے - کچھ حضرات جائز کہتے ہیں اور کچھ حضرات ناجائز - ہمارے نزدیک دونوں طرف کے علماء ہمارے سر کے تاج ہیں - ہم دونوں طرف کے علماء کا ادب و احترام کرتے ہیں - ہم دونوں کو حق و صحیح مانتے ہیں دونوں حضرات کی اپنی اپنی تحقیق ہے - زید نے کہا کہ دونوں کیسے صحیح ہو سکتے ہیں؟ تم تو اپنے پیر کے فتوے پر عمل نہیں کرتے - مرید کا مطلب ہوتا ہے بِک جانا - تم اب ہمارے پیر کے مرید نہیں رہے - *زید کا کہنا صحیح ہے یا بکر کا؟ علمائے اہلسنت کی بارگاہ میں عرض ہے کہ تسلی بخش اور نصیحت آمیز جواب عنایت فرمائیں؟* الجواب وباللہ التوفیق صورتِ مسئولہ میں اصل مسئلہ “اختلافِ علماء” کو صحیح انداز میں سمجھنے کا ہے، کیو...