- اپریل 23, 2022 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں معتکف گرمی کی وجہ سے غسل کر سکتا کیا اس کا اعتکاف فاسد نہیں ہوگا جواب عنایت فرمائیں سائل مولانا یوسف اکبری انجھار کچھ وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق معتکف کا مسجد کے غسل خانے میں نہانے سے اعتکاف فاسد نہیں ہوتا مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں فنائے مسجد جو جگہ مسجد سے باہر اس سے ملحق ضروریات مسجد کے لئے ہے مثلاً جوتا اتارنے کی جگہ اور غسل خانہ ان میں جانے سے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا فنائے مسجد اس معاملہ میں حکم مسجد ہے (فتاوی امجدیہ جلد اول صفحہ 399 ) امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں وہ مدارس متعلق مسجد حدود مسجد کے اندر ہیں ان میں اور مسجد میں راستہ فاصل نہیں صرف ایک فیصل سے صحنوں کا امتیاز کر دیا ہے اور ان میں جانا مسجد سے باہر جانا ہی نہیں یہاں تک ایسی جگہ معتکف کو جانا جائز کہ وہ گویا مسجد ہی کا ایک قطعہ ہے (فتاوی رض...