نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

تعزیہ کے سامنے فاتحہ

سوال جو امام تعزیہ کے سامنے فاتحہ پڑھتا ہو اس کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم کیا ہے 

الجواب وباللہ التوفیق:
صورتِ مسئولہ میں تعزیہ کے سامنے فاتحہ پڑھنا درست طریقہ نہیں بلکہ جہالت و غلط رواج میں شمار ہوتا ہے۔ اعلیٰ حضرت، امام اہلِ سنت، مجددِ دین و ملت، امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
"فاتحہ جائز ہے جس چیز پر ہو، مگر تعزیہ پر رکھ کر یا اس کے سامنے ہونا جہالت ہے۔ تعزیہ سے جدا، خالص سچی نیت سے حضراتِ شہدائے کرام کی نیاز ہو۔"
(فتاویٰ رضویہ، جلد 24، صفحہ 499)
فرماتے ہیں علماےکرام اس مسئلہ ذیل میں
کہ اگر کسی شخص نے تعزیہ بنانے کی منت مانگی تو کیا وہ اپنی منت پورے کرے یا اگر اس منت کی جگہ صدقہ وغیرہ کرنا چاہے تو کیا یہ صدقہ کرنا درست ہوگا ؟
 تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
مروجہ تعزیہ بنانے کی منت ماننا جائز نہیں ہے یہ شرعی نذر نہیں ہے اس لئے پورا کرنا ضروری نہیں ہے صدقہ دینا بھی ضروری نہیں ہے البتہ نذر و منت مان کر جو غیر شرعی کام کیا ہے استحبابا اس کے ازالے کے لیے صدقہ کر سکتے ہیں پر ضروری نہیں ہے۔نفلی صدقہ خیرات کبھی بھی دے سکتے ہیں۔
تعزیہ پر منت ماننا کیسا؟ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ تعزیہ پر منت ماننا باطل اور ناجائز ہے (فتاویٰ رضویہ جدید، جلد 24، ص 501، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
فتاویٰ فقہ ملت میں ہے مروجہ تعزیہ داری حرام ہے زید ڈھول بجاتا ہے اور تعزیہ کے چوک پر فاتحہ کر کے امر ناجائز میں جاہلوں کی حوصلا افزائی کرتا ہے سخت گنہگار مستحق عذاب نار ہے اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اسے چاہیے کہ علانیہ توب کرے تاکہ دوسرے لوگ بھی اس سے عبرت حاصل کرے 
فتاوی رضویہ میں ہے 
چوک پر تعزیہ کے سامنے کچھ رکھ کر نیاز فاتحہ دلانا تعزیہ کو گاوں و گلی کوچوں میں میں گھمانا ماتم کرنا تاشے اور طرح طرح کے ڈھول بجانا کھیل تماشہ کرنا مصنوعی کربلا کو جانا جلوس میں مرد عورت کا باہم خلط ملط ہونا عورتوں کا مرثیہ گانا کسی مرد پر یا عورت پر بابا کی سواری آنا یہ سب باتیں خرافات وبدعات اور سخت ناجائز وحرام ہیں شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ایسا کرنے والے سخت گنہگار و مستحق عذاب نار ہیں
(فتاویٰ رضویہ ج نہم نصف آخر ص44)
(فتاویٰ فقیہ ملت اول صفحہ 53
لہٰذا شہدائے کربلا رضی اللہ عنہم کی یاد میں ایصالِ ثواب، فاتحہ خوانی اور نیاز کا اہتمام کرنا باعثِ ثواب ہے، لیکن تعزیہ کو سامنے رکھ کر یا اس کی طرف متوجہ ہو کر فاتحہ پڑھنا شرعی طریقہ نہیں۔ مسلمان کو چاہیے کہ وہ اس قسم کی غلط رسموں سے بچے اور اپنی عبادت و نیاز کو خالص اللہ تعالیٰ کی رضا اور شہدائے کرام کے ایصالِ ثواب کے لیے انجام دے
اور کوئی امام یہ کرے تو بیشک وہ فاسق ہے فتاویٰ اشرفیہ میں ہے (امام) تعزیہ داری کے جلوسوں میں شریک ہوتا ہے یا اسے دیکھنے کے لیے جاتا ہے'تو ضرور فاسق معلن ہے اسے امام بنانا جایز نہیں اس کے پیچھے بڑھی ہویی نمازوں کا دہرانا واجب (فتاویٰ اشرفیہ جلد 5صفہ 566)
اسی میں ہے تعزیہ بنانا حرام تعزیہ داری حرام علم اٹھانا حرام جو شخص تعزیہ دار ہو وہ فاسق معلن ہے اسے امام بنانا جایز نہیں اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے'جب تعزیہ داری حرام ہے تو اس سے حضرت امام عالی مقام کبھی خوش نہیں نہیں ہوں گے سخت ناراض ہو گے یہ جھوٹ ہے کہ تعزیہ امام عالی مقام کے روضہ کی شبیہ ہے اگر واقعی وہ اسے روضہ کی شبیہ مانتا ہے تو دس تاریخ کو دفن کیوں کرتا ہے دفن انسان کی لاش کی جاتی ہے نہ کہ انسان کی قبر(فتاویٰ اشرفیہ جلد 5صفہ 510)۔
 *تشریح* :
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور دیگر شہدائے کربلا کی محبت ایمان کا حصہ ہے۔ ان کے نام پر قرآن خوانی، فاتحہ اور ایصالِ ثواب کرنا نیکی کا کام ہے، مگر دین میں وہی طریقہ اختیار کرنا چاہیے جو شریعت کے مطابق ہو۔ بعض لوگ لاعلمی یا ماحول کے اثر سے تعزیہ کے سامنے فاتحہ پڑھ لیتے ہیں، حالانکہ اصل مقصود شہداءِ کرام کو ثواب پہنچانا ہے، نہ کہ تعزیہ کے سامنے مخصوص انداز اختیار کرنا۔
یہ بھی یاد رہے کہ اگر کوئی شخص جہالت یا لاعلمی کی وجہ سے ایسا کرتا ہو تو فوراً اس پر فسق و فجور کا حکم لگا دینا یا اسے بُرا بھلا کہنا مناسب نہیں۔ شریعت ہمیں حکمت، نرمی اور محبت کے ساتھ اصلاح کا درس دیتی ہے۔ ایسے شخص کو دلائل کے ساتھ پیار بھرے انداز میں سمجھایا جائے تاکہ وہ خوش دلی سے صحیح مسئلہ قبول کر لے۔
آج ہمارے معاشرے کو سختی، جھگڑے اور فتوے بازی سے زیادہ خیرخواہی، محبت اور حسنِ اخلاق کی ضرورت ہے۔ جو شخص غلطی کرے، اس کی اصلاح کی جائے، تحقیر نہ کی جائے۔ کیونکہ بہت سے لوگ جان بوجھ کر نہیں بلکہ معلومات نہ ہونے کی وجہ سے غلطی کرتے ہیں۔
خلاصۂ کلام: تعزیہ کے سامنے فاتحہ پڑھنا غلط طریقہ اور جہالت ہے، اس سے بچنا ضروری ہے۔ البتہ اگر کوئی لاعلمی کی وجہ سے ایسا کرے تو اسے محبت اور نرمی کے ساتھ سمجھایا جائے، بلاوجہ فوراً فاسق قرار دینا درست نہیں
یہ عوام کے لیے ہے اور اگر امام ہے تو اس کا حکم اپر بیان ہوا کہ وہ فاسق معلن ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ: مفتی ابو احمد ایم جے اکبری
دارالافتاء گلزار طیبہ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نسبندی کا شرعی حکم

نسبندی کا شرعی حکم روشن تحقیق السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام کہ نس بندی کرانا کیسا ہے جبکہ ڈاکٹر یہ کہے کہ اب یہ عورت مزید بچے پیدا کرے گی، جس سے اسے سخت بیماری پیدا ہونے یا جان کا خطرہ ہے، اور باقی ضبط تولید کے ذرائع سے بھی کبھی خطرہ رہتا ہے، وہ ذرائع فیل ہو جاتے ہیں، اور عورت حاملہ ہو جاتی ہے، اس صورت میں عورت کی مجبوری کو مدنظر رکھتے ہوئے حکم شرعی بیان فرمائیں۔  *سائل: محمد علی باڑمیر*  . وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ  الجواب وباللہ توفیق  نسبندی کی جائز اور ناجائز صورتیں بیان کرتے ہوئے علامہ غلام رسول سعیدی، شرح مسلم جلد سوم میں فرماتے ہیں  1۔ کوئی شخص تنگی رزق کے خوف کی وجہ سے خاندانی منصوبہ بندی (نسبندی کرواتا ہے) اصلًا جائز نہیں ہے، یہ اس لیے کہ حرمت کی علت تنگی رزق کا ہونا قرآن مجید میں مذموم ہے: "لا تقتلوا اولادکم من املاق   (سورہ نمبر 6آیت 151" 2۔ اور کوئی شخص لڑکیوں کی پیدائش سے احتراز کے لیے ضبط تولید کرے، کیونکہ ان کی پرورش میں مشقت اور عار کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور یہ نیت زمانہ جاہلیت کے مشرکین ...

حربی سے سود لینے کا حکم روشن تحقیق

حربی سے سود لینے کا حکم ؟ دارالافتاء گلزارِ طیبہ کی یہ علمی تحقیق نہایت دقیق، جامع اور بصیرت افروز ہے۔ اس میں جہاں امام ابو حنیفہؒ کے قول کا صحیح مفہوم واضح کیا گیا ہے، وہیں اس کے غلط استعمالات اور اس کے دینی، سماجی و بین الاقوامی مضمرات پر بھی مدلل کلام کیا گیا ہے۔ علمی و ادبی تاثرات: 1. محققانہ اسلوب: تحقیق کی بنیاد قرآنی آیات، صحیح احادیث اور فقہاء کی معتبر تشریحات پر رکھی گئی ہے۔ علامہ ابن قدامہ، علامہ سعیدی، امام ابن ہمام، امام شافعی، سرخسی وغیرہ جیسے جلیل القدر علماء کے اقوال سے مزین یہ رسالہ اسلوبِ تحقیق کا عمدہ نمونہ ہے۔ 2. فقہی توازن و اعتدال: تحقیق میں نہ صرف مختلف اقوال کا ذکر کیا گیا بلکہ ان کا تجزیہ بھی علمی انداز میں کیا گیا ہے، جو قاری کو یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ امام ابو حنیفہؒ کا اصل مدعا کیا تھا، اور بعد کے علماء نے ان کے قول کو کس حد تک محدود کیا ہے۔ 3. دورِ حاضر کے تقاضے: یہ تحقیق صرف نصوص کی بحث نہیں، بلکہ موجودہ حالات کے تناظر میں ایک عملی رہنمائی بھی ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا کے دور میں فتاویٰ کے غلط استعمال، اسلام کے بارے میں پھیلنے والی بدگمانیوں اور ہندوست...

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا حنفی دارالافتا۶ - 01/03/2025  کیا فرماتے ہے مفیان کرام کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کا اثر ہوا تھا اور ہوا تھا تو اس پر صحیح حدیث موجود ہے اور دوسرا سوال یہ ہے کہ صحیح بخاری کی اس حدیث کا کیا جواب ہے جس میں ہے کہ وحی رک گئی تو آپ نے اپنے آپ کو پہاڈ سے گرانا چاہا جواب عنائت فرمائے سائل محمد علی کچھ گجرات  الجواب و باللہ توفیق کسی بھی مسئلے میں قائدہ یہ ہے کہ اس کو قرآن کے سامنے پیش کریں گے اگر قرآن کے خلاف ہے تو اگرچہ حدیث صحیح ہو اس کو قبول نہیں کیا جائے گا آپ پر جادو کا اثر ہوا تھا اس پر جمہور مفسرین نے یہ ہی لکھا ہے تبیان القرآن جلد۔ اول صفہ ۱۰۴۸میں ہے  امام فخر الدین محمد بن عمر رازی متوفی 606  ھ لکھتے ہیں :- جمہور مفسرین نے یہ کہا ہے کہ لبیدبن اعصم یہودی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر گایرہ گرہوں میں جادو کیا تھا اور اس دھاگے کو ذروان نامی کنوئیں کی تہہ میں ایک پتھر کے نیچے دبا دیا تھا، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیمار ہوگئے اور تین دن آپ پر سخت گزرے، پھر اس وجہ سے معوذتین نازل ہوئیں اور حضرت جبریل نے آ کر آپ کو ...