بیوی سسرال میں زیور لیکے آۓ اسکی زکوت کس پر ؟بیوی پر یا شوہر پر اور کیا زکوت ادا کرنا شوہر کی زمہ داری ہے ؟ الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ سورت مسؤلہ میں بیوی جو زیور اپنے مایکے سے لیکر آئی ہے اس کی مالک وہ خود ہے اور اسکی زکوت نکالنا اس پر فرض ہے نہ کے شوہر پر فتاویٰ اہل سنت میں ہے:-جو سونا سسرال سے ملتا ہے اسکی دو سورتیں ہیں سسرال والوں نے صراحتاً ہی کہ دیا کہ یہ سونا تمہاری ملک ہے وہاں کا عرف ہی یہ ہو کہ سسرال کے طرف سے ملنے والا سونا بیوی کی ملک سمجھا جاتا ہو اور طلاق ھونے کے بعد سسرال والے واپس بھی نہ لیتے ہو اور ایسا بہت کم ہوتا ہے تو یقیناً بیوی اس سونے کی مالک ہوگی اور اگر سونا سسرال والوں ہی کی ملک سمجھا جاتا ہو اب اس سونے کی زکوٰۃ اسی پر ہوگی جو اسکا مالک ہے فتاویٰ اہل سنت احکام زکوت -٢٨٨) اور ہمارے گجرات میں عرف یہی ہے کہ میکے سے لایا ہوا سونا بیوی کی ملک ہوتا ہے ،اور طلاق ہونے کی سورت میں وہ سب واپس بھی لے جاتی ہے لہذا سورت مسؤلہ میں جو زیور بیوی کے ہیں ان کی زکوٰۃ بیوی پر نکالنا فرض ہے ،یہ شوہر کی زمہ داری میں نہیں آتا ، شوہر پر صرف بیوی کا نان و نفقہ ہے ...