سوال: راستہ میں جاتے ہوئے اگر انجانے میں گاڈی کے نیچے جانور کچل جاۓ تو ہم گنہگار ہونگے ؟
الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ
اگر جان بجھ کر جانور کو نہیں مارا ،اچانک آکر مرگیا تو گنہگار نہیں ہوں نگے
اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاؕ(بقرہ ٢٨٦)
ترجمہ کنزالعرفان ا:للہ کسی جان پر اس کی طاقت کے برابر ہی بوجھ ڈالتا ہے
اور انسان کی طاقت میں یہ ہے کہ وہ جان بجھ کر کسی جانور کو قتل کرنے سے بچے،
اور چالو گاڈی میں کئی بار ہمارے توجہ کے باوجود انجانے میں جانور آ جاتا ہے جس کو بچانا ہماری طاقت سے باہر ہوتا ہے
اور اللہ کسی پر طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا
اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
وَ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا(مومنون -٦٢)
ترجمہ کنزالعرفان:اور ہم کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتے مگر اس کی طاقت بھر
واللہ تعالیٰ اعلم
مفتی ادارہ ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Gulzaretaibah284@gmail.com