جامع ترمذی کتاب: فتنوں کا بیان حدیث نمبر: 2254 ترجمہ: حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مومن کے لیے مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنے نفس کو ذلیل کرے ، صحابہ نے عرض کیا: اپنے نفس کو کیسے ذلیل کرے گا؟ آپ نے فرمایا: اپنے آپ کو ایسی مصیبت سے دو چار کرے جسے جھیلنے کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الفتن ٢١ (٤٠١٦) (تحفة الأشراف: ٣٣٠٥)، و مسند احمد (٥/٤٠٥) (صحیح ) قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4016) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2254