نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

سیاہ خضاب کا شرعی حکم

سیاہ خضاب کی شرعی حیثیت کو دسمبر 11, 2021 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسلہ ذیل کے بارے میں ہمارے جامع مسجد کے امام صاحب کالا خضاب داڑی اور   سر کےبال میں استعمال کرتےہیں اور کہتے ہیں کہ میں کالی مہندی استعمال کرتا ہوں کیا کالی مہندی بھی ہوتی ہے عرض یہ ہےکہ ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں کالا خضاب استعمال کرنا کیسا ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔المستفتی مولانا جمیل اختر اشرفی گجرات انڈیا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں سیاہ خضاب لگانا حرام ہے! حضرت بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آخر زمانے میں کچھ لوگ کبوتر کے سینے کی طرح سیاہ خضاب لگائیں گے وہ جنت کی خوشبو تک نہ پائیں گے  (سنن ابی داؤد حدیث نمبر 4212 سنن ابن ماجہ  جابر ؓ کہتے ہیں کہ  فتح مکہ کے دن ابوقحافہ ؓ کو نبی اکرم ﷺ کے پا...

کرسی پر نماز پڑھنا ؟

کرسی پر نماز پڑھنا ؟ اسلام وعلیکم عرض یہ ہےکہ میری ریڑ کی۔ھڈی اور ٹا نگ کا أپریسن ہوا ہے ویسے تو الحمد و للہ میں کھڑے ہو کر نماز پڑہ لیتا ہوں کبھی کبھی میری کمر میں درد ہوتا ہے تو میںں کرسی پر بیٹھ نماز پڑہ لیتا ہوں مسجد میں ذیادہ تر نماز میں  کھڑےہو کر پڑھتا ہوں لیکن گھر پر میرا رل کرتا ہے کہ میں نماز کر سی پر بیٹھ کر پڑوں یا پڑھتا ہوں کیا میدے لیے یہ جائز ہے قرأن و حدیث کی روشنی مین جواب دیں ۔۔۔اسلام وعلیکم محمد اکرم أرائیں حیدرأباد پاکستان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  حدیث میں  ہے، عمران بن حصین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بیمار تھے، حضور اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے نماز کے بارے میں  سوال کیا، فرمایا: ’’کھڑے ہو کر پڑھو، اگر استطاعت نہ ہو تو بیٹھ کر اور اس کی بھی استطاعت نہ ہو تو لیٹ کر، اﷲ تعالیٰ کسی نفس کو تکلیف نہیں  دیتا مگر اتنی کہ اس کی وسعت ہو۔‘‘ (اس حدیث کو مسلم کے سوا جماعت محدثین نے روایت کیا۔          بزار مسند میں  اور بیہقی...

نکاح پڑھانے کا آسان طریقہ

۔۔۔۔۔۔۔نکاح پڑھانے کا طریقہ ۔۔۔۔۔۔ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  نکاح پڑھانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ دلہن اگر بالغ ہو تو نکاح پڑھانے والا دلہن سے اجازت لے اور اگر دلہن نابالغ ہے تو اس کے ولی سے اجازت لے کر مجلس نکاح میں آئے اور دلہا کو پانچ کلمہ یا کلمہ طیبہ اور ایمان مفصل اور ایمان مجمل پڑھائے پھر کھڑے ہو کر خطبہ نکاح پڑھے اور بیٹھ کر پڑھنا بھی جائز ہے  پھر دلہا کی طرف مخاطب ہو کر یوں کہے میں نے بحیثیت وکیل فلاں بنت فلاں کو اتنے مہر کے بدلے آپ کے نکاح میں دیا کیا آپ نے قبول کیا جب دلہا قبول کر لے تو دلہا دلہن کے درمیان الفت محبت کی دعا کریں  اَوّل کلمہ طیّب لَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲِ.۔دوسراکلمہ شہادت اَشْهَدُ اَنْ لاَّ اِلٰهَ اِلاَّ اﷲُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْکَ لَهُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ. تیسراکلمہ تمجید سُبْحَانَ اﷲِ وَالْحَمْدُِ ﷲِ وَلَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ وَاﷲُ اَکْبَرُ ط وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاﷲِ الْعَلِيِ الْعَظِيْمِ.چوتھاکلمہ توحید لَآ اِلٰهَ اِلاَّ اﷲُ وَحْدَهُ لَاشَرِيْکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ ...

بچہ گود لینا کیسا ؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔بچے کو گود لینے کا حکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہبچے کو گود لینا اور اس کے باپ کی جگہ گود لینے والے کا نام لکھنا کیسا اور گود لینے والے کا یہ بچہ وارث ہوگا یا نہیں؟ سائل رضوان حلود گجرات  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  کسی کے بچے کو گود لینا تو جائز ہے مگر ولدیت بدلنا حرام اور بہت بڑا گناہ ہے، ایسے شخص پر جو نسب اور ولدیت کو بدلے اس کے اوپر قیامت تک کے لیے لعنت آئی ہے،    حدیث میں ہے ہم سے ابومعمر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا، ان سے حسین بن واقد نے، ان سے عبداللہ بن بریدہ نے بیان کیا، کہا مجھ سے یحییٰ بن یعمر نے بیان کیا، ان سے ابوالاسود دیلی نے بیان کیا اور ان سے ابوذر ؓ نے کہ  انہوں نے نبی کریم ﷺ سے سنا، آپ ﷺ فرما رہے تھے جس شخص نے بھی جان بوجھ کر اپنے باپ کے سوا کسی اور کو اپنا باپ بنایا تو اس نے کفر کیا اور جس شخص نے بھی اپنا نسب کسی ایسی قوم سے ملایا جس سے اس کا کوئی (نسبی) تعلق نہیں ہے تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔صحیح بخاری رقم الحدیث 3508   بالغ ہونے تک اس کی پرورش...

قبر کے حالات

الحمدللہ رب العالمین والصلوتہ والسلام علی سید المرسلین اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم  یٰۤاَیُّهَا  الَّذِیْنَ اٰمَنُوا  اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ  تُقٰتِهٖ وَ لَا تَمُوْتُنَّ  اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ(۱۰۲)  ترجمۂ کنز العرفان  اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور ضرور تمہیں موت صرف اسلام کی حالت میں آئے۔  تفسیر صراط الجنان  {اِتَّقُوا  اللّٰهَ : اللہ سے ڈرو۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ایسا ڈرو جیسا ڈرنے کا حق ہے ۔ اس سے مراد یہ ہے کہ بَقدرِ  طاقت اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔ اس کی تفسیر وہ آیت ہے جس میں فرمایا گیا: فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ(تغابن:۱۶)      ترجمۂ کنزُالعِرفان:تو اللہ سے ڈرو جتنی طاقت رکھتے ہو۔             نیز آیت کے آخری حصے میں فرمایا کہ اسلام پر ہی تمہیں موت آئے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ اپنی طرف سے زندگی کے ہر لمحے میں اسلام پر ہی رہنے کی کوشش کرو تاکہ جب تمہیں موت آئے تو حالت ِ اسلام پرہی ...

کفار ‏کے ‏تیہوار ‏کی ‏مبارکباد ‏؟

کفار کے مذہبی تہوار کی مبارکباد دینا کیسا؟  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین کہ کفار کو ان کے مذہبی تہوار کی مبارکباد دینا کیسا ہے؟ سائل حسنین احمداباد گجرات  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں ان مشرکانہ مذہبی تیوہاروں پر ہندوؤں کو مبارک باد دینا اشد حرام ہے بلکہ منجرالی الکفر ہے جو مسلمان ایسا کرتے ہیں ان پر توبہ تجدید ایمان ونکاح لازم ہے اور اس پر پیسہ لینا بھی حرام وگناہ  حضرت مفتی محمد  شریف الحق رحمت اللہ علیہ فتاوی عالمگیری کے  حوالے سے فرماتے ہیں  ان باتوں کے بیان میں ہے جو کفر ہیں (ویخروجہ الی نیروز المجوس والموافقة معھم فیھا یفعلون فی ذلک الیوم الی ان قال ویا ھدائہ ذلک الیوم للمشرکین ولو بیضة تعظیما لذلک الیوم ) اور مجوسیوں کے تہوار نوروز میں شریک ہونے اور اس دن کے مشرکانہ افعال میں ان کی موافقت کرنے کی وجہ سے مزید فرمایا اور اس دن کی تعظیم کرتے ہوے مشرکین کو اس دن تحفہ دینے کی وجہ سے مسلمان کافر ہوجاتا ہے اگر چہ تحفہ میں ایک ہی انڈا دے اور ظاہر ہے کہ مبا...

میت ‏پر ‏چادر ‏ڈالنا ‏کیسا؟

..میت پر چادر اوڑھنا کیسا؟… السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علماء کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ کیا میت پر جو چادریں چڑھائی جاتی ہیں میت کو دفنانے سے پہلےدوست رشتدار چادریں اوڑھتے ہیں کیا یہ جائز ہے شریعت مطہرہ میں دوسرا یہ کہ عورت جس کا شوہر مرجاتا ہے عدت میں تیجے میں عزیز رشتے دار عورت کو نئے کپڑے وغیرہ دیتے ہیں کیا یہ جائز ہے شریعت مطہرہ میں اس کا حکم کیا ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں شکریہ جزاک اللہ خیرا کثیرا نوید احمد رضا حیدر آباد پاکستان سندھ وعلیکم السلام علیکم و رحمتاللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ رشتہ داروں کا میت پر چادر اوڑھنا فضول ہے اور یہ رسم ہنود ہے اس سے احتراز لازم ہاں اگر میت کے لیے ثواب کی نیت سے یہ چادریں کسی فقیر شرعی کو دے دیں تو اس میں کوئی حرج نہیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالٰی جب بندے کے درجات بلند فرماتا ہے تو یہ بندہ کہتا ہے یہ درجہ مجھے کسطرح مل گیا ؟ تو رب العزت فرماتا ہے تجھے یہ منزل تیرے بیٹے کی استغفار کی وجہ سے ملی ہے (مشکوت ر...