السلام علیکم حضرت صاحب ۱۰۰٪ یقین ہے کہ نہ منی ہے، نہ مذی، نہ کوئی خواب دیکھا، نہ کوئی احتلام لکین چکنا پانی کپڑے پر دیکھا تو کیا ان صورتوں میں بھی غسل واجب ہوگا؟ ابراہیم خان، راجستھان، انڈیا وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الجواب وباللہ توفیق صورتِ مسئولہ میں دریافت کردہ مسئلے کا حکم یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو اپنے کپڑے پر چکنا پانی نظر آئے اور اسے سو فیصد یقین ہو کہ یہ منی نہیں، مذی نہیں، نہ اسے احتلام ہوا ہے، تو محض ایسی رطوبت دیکھنے سے غسل فرض نہیں ہوگا۔ البتہ اگر وہ رطوبت پیشاب کے راستے سے خارج ہوئی ہے تو وضو ٹوٹ جائے گا، اور اگر وہ مذی یا ودی ہے تو وہ ناپاک ہے، لہٰذا کپڑے پر جہاں لگی ہو اسے پاک کرنا ضروری ہے۔ بہارِ شریعت میں ہے: ”پاخانہ، پیشاب، وَدِی، مَذِی، مَنی، کیڑا، پتھری مرد یا عورت کے آگے یا پیچھے سے نکلیں وُضو جاتا رہے گا۔“ (بہارِ شریعت، جلد 1، صفحہ 303، مکتبۃ المدینہ، کراچی) مزید مذی اور ودی کی نجاست کے متعلق بہارِ شریعت میں ہے: ”انسان کے بدن سے جو ایسی چیز نکلے کہ اس سے غُسل یا وُضو واجب ہو نجاستِ غلیظہ ہے، جیسے پاخانہ، پیشاب، بہتا خون، پ...