وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ
صورت مسئولہ میں امام نے موبائل سے دیکھ کر لقمہ دیا تو امام کی نماز فاسد ہوگئی
بہار شریعت میں ہے:-
نماز میں مصحف شریف سے دیکھ کر قرآن پڑھنا مطلقاً مفسد نماز ہے، یوہیں اگر محراب وغیرہ میں لکھا ہو اسے دیکھ کر پڑھنا بھی مفسد ہے
(بہا شریعت ج-١، مفسدات نماز -مسئلہ:٣٦)
لہذا جب امام کی نماز فاسد ہوگئی اب اگر حافظ صاحب لقنہ لے لیتے تو سب کی نماز فاسد ہو جاتی
مفتی علی اصغر صاحب فرماتے ہیں:
نماز سے خارج کا لقمہ لینے پر امام کی نماز بھی فاسد ہو گئی (ہو جائے گی)
( لقمہ کے مسائل صفحہ:٢٥)
لہذا حافظ صاحب صحیح ہے ،امام صاحب کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ نماز کے ضروری مسائل سیکھں اور مقتدی کی نماز کا بوجھ اپنے سر نہ لے
واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ
مفتی ادارہ ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ گجرات

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Gulzaretaibah284@gmail.com