الجواب وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں
اسلام نے ذبح کی کچھ شرائط بیان کی ہیں ،جن میں سے کچھ یہ ہیں : ذبح کرنے والا، صاحب عقل و شعور ہو اور وہ مسلمان یا کم از کم کتابی ہو اور وہی ذبح کا مباشر ہو یعنی اپنے قصد و اختیار سے جانور کے گلے کی رگیں کاٹےاوروقت ذبح ،ذبح کرنے والاخوداللہ تعالی کانام لے،قصدانام خدالیناترک نہ کرے۔
جبکہ الیکٹرک چھری سے ذبح کرنے کی صورت میں مشینی ذبح کی طرح جانور کے گلے کی رگیں کاٹنے والا کوئی صاحب عقل و شعور مسلمان یا کتابی نہیں ہوتا بلکہ ذبح کرنے والی ایک بے جان چیز ہے، لہذا الیکٹرک چھری سے ذبح کیا ہوا جانور دیگر مشینی ذبیحوں کی طرح حرام و مردار ہو گا۔(فتاویٰ یورف صفحہ 486)
واللہ اعلم بالصواب کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Gulzaretaibah284@gmail.com