حیض کی حالت میں عورت کو کپڑے کے اوپر سے فائدہ اٹھانا کیسا ؟ الجواب باسمہ تعالی وبفضلہ اگر کپڑے ایسے ہے جس سے بدن کی گرمی محسوس نہیں ہوتی تو اس طرح عورت سے نفع اٹھانا جائز ہے مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں: اس حالت میں ناف سے گھٹنے تک عورت کے بدن سے مرد کا اپنے کسی عُضْوْ سے چھونا جائز نہیں جب کہ کپڑا وغیرہ حائل نہ ہو شَہوت سے ہویا بے شَہوت اور اگر ایسا حائل ہو کہ بدن کی گرمی محسوس نہ ہوگی تو حَرَج نہیں۔ مزید آگے فرماتے ہیں: ناف سے اوپر اور گھٹنے سے نیچے چھونے یا کسی طرح کا نفع لینے میں کوئی حَرَج نہیں۔ یوہیں بوس وکنار بھی جائز ہے بہارِ شریعت ،جلد اول،حصہ دوم،صفحہ٣٩١) واللہ تعالیٰ اعلم مفتی ادارہ ایم جے اکبری قادری حنفی دارالافتاء فیضان مدینہ -گجرات