نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

شرک کرنے والے لعنتی

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 161 ترجمہ: جو لوگ کافر ہوئے اور کافر ہی مرے ایسوں پر خدا کی اور فرشتوں کی اور لوگوں کی سب کی لعنت القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 162 ترجمہ: وہ ہمیشہ اسی (لعنت) میں (گرفتار) رہیں گے، ان سے نہ تو عذاب ہی ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں (کچھ) مہلت ملے گی

وہ تمہیں دیکھتا ہے

القرآن - سورۃ نمبر 26 الشعراء آیت نمبر 218 ترجمہ: جو تم کو جب تم (تہجد) کے وقت اُٹھتے ہو دیکھتا ہے القرآن - سورۃ نمبر 26 الشعراء آیت نمبر 219 ترجمہ: اور نمازیوں میں تمہارے پھرنے کو بھی

اللہ کا شکر کرو

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 151 ترجمہ: جس طرح (منجملہ اور نعمتوں کے) ہم نے تم میں تمھیں میں سے ایک رسول بھیجے ہیں جو تم کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے اور تمہیں پاک بناتے اور کتاب (یعنی قرآن) اور دانائی سکھاتے ہیں، اور ایسی باتیں بتاتے ہیں، جو تم پہلے نہیں جانتے تھے

اللہ و رسولہ کی طرف رجوع

القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء آیت نمبر 59 ترجمہ: مومنو ! خدا اور اس کے رسول کی کی فرمانبرداری کرو اور جو تم میں سے صاحب حکومت ہے ان کی بھی اور اگر کسی بات میں تم میں اختلاف واقع ہو تو اگر خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو اس میں خدا اور اسکے رسول کے حکم کی طرف رجوع کرو اور یہ بہت اچھی بات ہے اور اس کا مآل بھی اچھا ہے  ؏

خواہش کی تو ظالم لوگوں میں

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 145 ترجمہ: اور اگر تم ان اہل کتاب کے پاس تمام نشانیاں بھی لے کر آؤ تو بھی یہ تمہارے قبلہ کی پیروی نہ کریں اور تم بھی ان کے قبلہ کی پیروی کرنے والے نہیں ہو اور ان میں سے بھی بعض بعض کے قبلے کے پیرو نہیں اور اگر تم باوجود اسکے کہ تمہارے پاس دانش (یعنی وحی خدا) آچکی ہے ان کی خواہشوں کے پیچھے چلو گے تو ظالموں میں داخل ہوجاؤ گے

تم سے سوال نہیں ہوگا

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 141 ترجمہ: یہ جماعت گزر چکی ان کو ان کے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال (کا) اور جو عمل وہ کرتے تھے ان کی پرسش تم سے نہیں ہوگی  ؏